ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 24.03.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1801210
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 24.03.2022

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

روزنامہ خبر ترک  "مونٹریو معاہدے پراحتیاط  سے عمل درآمد کیا جائے گا"

صدر رجب طیب ایردوان کی سربراہی میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اعلان کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکی بحیرہ اسود میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مونٹریو  کنونشن کے پیچیدہ نفاذ کے ساتھ ساتھ اپنی ثالثی اور سہولت کاری کی کوششیں جاری رکھے گا۔ "

 

روزنامہ وطن " ترکی ہی واحد ملک جو کچھ کر سکتا ہے "

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے کے 10 سال بعد انقرہ کے دورے کو ڈچ پریس میں وسیع کوریج ملی۔ ڈچ میڈیا نے نشاندہی کی کہ ترکی یوکرین میں جاری جنگ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جب کہ اخبارات نے کہا کہ ’’ترکی نیٹو کا واحد ملک ہے جو یوکرین کے بارے میں ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق "ہم یورپ میں 5ویں نمبر پر ہیں"

ترکی قابل تجدید توانائی میں نصب توانائی کے لحاظ سے یورپ میں 5ویں اور دنیا میں 12ویں نمبر پر ہے، یورپ میں 8ویں اور شمسی توانائی سے نصب شدہ بجلی کے حوالے سے دنیا میں 16ویں نمبر پر ہے۔

 

روزنامہ سٹار "430 ملین یور کی  یورپی یونین سے ترکی کے لیے امداد "

یورپی یونین (EU) 2027 تک ترکی میں زراعت اور دیہی ترقی کے پروگراموں کے لیے مجموعی طور پر 430 ملین یورو فراہم کرے گی۔

 

روزنامہ حریت:  "ترکی یورو 2028 کی میزبانی کا امیدوار "

ترک فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا کہ اس نے ترکی میں منعقد ہونے والے 2028 یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے UEFA کو باضابطہ امیدواری کی درخواست دے دی ہے۔



متعللقہ خبریں