اخبارات کی جھلکیاں

23.03.22

1800433
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت  کےمطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ سفارتی کوششوں میں ہے۔

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم  کے 48ویں وزرائے خارجہ اجلاس  سے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ  باہمی اتحاد  کے نتیجے میں ہی خود کو درپیش تمام مصائب سے نجات حاصل کرسکے گی ۔

روزنامہ اسٹار  نے خبر دی ہے کہ  ملکی امکانات سے تیار کر دہ "اکیا" ٹورپیڈو کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا ۔ وزیر دفاع خلوصی آقار  نے بتایا کہ اس نظام نے  اپنے ہدف کو صحیح طور پر نشانہ بنایا ۔

روزنامہ صباح  کے مطابق، وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ یاووز ڈلنگ بحری جہاز چار اپریل سے بحیرہ اسود کے ایک مشکل مگر اہم سفر پر روانہ ہوگا۔

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  سال رواں کے ابتداءی دو ماہ کے دوران ترکی نے چھتیس ممالک کو اکہتر  لاکھ اکتیس ہزار آٹھ سو پچانوے ڈالرز کا شہد برآمد کیا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں