ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

15.03.2022

1795822
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

صدر رجب طیب ایردوان نے  جرمن چانسلر اولاف شولز  کے ہمراہ صدارتی     کمپلیکس میں  مشترکہ پریس کانفرس   میں  کہا ہے  کہ’’  روس۔ یوکیرین جنگ  کے حوالے سے  روس۔ یوکیرین  جنگ کے حوالے سے ’’یورپی سلامتی   کے لیے  اقدامات اٹھائے گئے ہیں تو دوسری جانب   حل کے لیے سفارتی کوششو  ں میں تیزی لانے  پر مطابقت قائم    ہوئی ہے۔ ‘‘ شولز  نے  بھی اس موقع پر کہا کہ ہم   حملوں کے معاملے میں جناب ایردوان کے خدشات میں  برابر کے شریک ہیں،   اور قلیل مدت کے اندر  فائر بندی  کے حصول کی ضرورت پر  اتفاق  کرتے ہیں۔ ‘‘

روزنامہ حریت ’’ کولیبا سے ترکی کو شکریے کا پیغام ‘‘

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے  اپنے یوکیرینی ہم منصب دیمترو کولیبا  سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا۔  اس بات چیت کے بعد اپنی ٹویٹ میں کولیبا نے  لکھا ہے کہ کھٹن ایام میں   قریبی تعاون   کا مظاہرہ کرنے والے ترکی کے ہم مشکور و ممنون ہیں۔

روزنامہ صباح’’امریکہ سے اہم دورہ ‘‘

امریکہ کے انقرہ میں سفیر  جیفری فلیک  نے کہا ہے کہ  روس   سے انخلا کرنے کی تیار یوں میں مصروف 5 ہزار امریکی  فرموں کو ترکی کا مشورہ دیے جانے کی  خبروں کے بعد امریکی  فرموں  کے نمائندے کی حیثیت سے  امریکی ایوان تجارت کے  نائب صدر مائرون  بریلینٹ  اس ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔

روزنامہ خبر ترک ’’ترکی  کی   ٹینکوں کی پہلی کھیپ کی برآمدات  مکمل‘‘

ایف این ایس ایس کے ڈائریکٹر جنرل  نائل  کرت  نے  اطلاع دی ہے کہ انڈونیشیا کے لیے تیار کردہ کاپلان ایم ٹی ٹینکوں  کی حوالگی کا عمل شروع ہو گیا اور منصوبے کی پہلی کھیپ  رواں سال کے اندر  پایہ  تکمیل کو پہنچ جائیگی۔

روزنامہ ینی شفق ’’ ٹی او جی جی: بہترین 20 ٹریڈ مارکس کی فہرست میں  ترکی کا چھٹا نمبر‘‘

مقامی موٹر ساز فرم   ٹی او جی جی     نے  سماجی رابطوں کے پیج  پر لکھا ہے کہ  ’’ ایگزیبیٹر کے  2 ہزار 300 شراکت داروں کے درمیان   امیدوار  دکھائے     بہترین ٹریڈ مارک  کی فہرست میں  ہم نے چھٹے نمبر پر جگہ پائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں