ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

04.03.2022

1789810
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن ’’ ترکی مضبوط بننے پر مجبور  ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  ترکی اپنی سیاسی پالیسیوں، معیشت، فوج، سماجی ڈھانچے   کے ساتھ طاقتور  بننے پر مجبور ہے۔   ہمارے خطے میں کسی بھی واقع کسی   بھی بحران کا   ترکی سے لا تعلق ہونے کا کہنا  ناممکن  ہے  ، انہوں نے روس۔ ترکی جنگ کی مثال پیش کرتے ہوئے   کہا  کہ ہم ان سے عبرت حاصل کرتے ہوئے اپنے سفر پر گامزن ہیں۔

روزنامہ حریت ’’چاوش اولو: ہم انسانی راہداری کے فیصلے پر مطمئن ہیں‘‘

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  یوکیرینی  ہم منصب  دیمترو کولیبا سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا جس دوران  یوکیرین کی  تازہ  پیش رفت پر غور کیا گیا۔   اس دوران  ترک وزیر نے     کہا کہ ہم  روسی اور یوکیرینی وفود کے درمیان  شہریوں کے انخلا کے   لیے  علاقائی سطح  پر ہی کیوں نہ ہو انسانی راہداری کی تشکیل کے معاملے میں  مطابقت  قائم ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ یہ  راہداری ایک جانب انسانوں  کو نقل مکانی کا موقع   فراہم کرے گی  تو دوسری جانب ان علاقوں کو انسانی امداد کی ترسیل کے عمل کو سہل بنائے گی۔

روزنامہ خبر ترک:’’قالن: دوران  جنگ بھی ہمیں بعض عوامل میں    توازن برقرار رکھنا چاہیے‘‘

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ روسی  شہریوں اور ثقافت کو نظر انداز کیے بغیر  روس کی غلط پالیسیوں پر  نکتہ چینی کرنا،  کسی کی اشتعال انگیزی   کی چال میں آئے بغیر یوکرین کے حاکمیت کے حقوق اور آزادی کا دفاع کرنا  ممکن  ہے۔ ہمیں دوران جنگ بھی حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

روزنامہ صباح : ’’دونوں فریقین سے بات چیت  کر سکنے والا واحد ملک ترکی ہے‘‘

مسلح افواج کے خفیہ معلومات کے ادارے کے   صدر ریٹائرڈ  جنرل اسماعیل  حقِ پیکن  نے  ترکی کے روس اور  یوکیرین سے بات چیت کر سکنے والے واحد ملک ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ترکی کی دونوں فریقین  کے  درمیان  سٹریٹیجک اہمیت  کافی زیادہ ہے۔  خطے میں تناؤ میں گراوٹ لانے میں  ہم پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔  ترکی کے  پرواز کے علاقے  کے علاوہ کے تمام تر فضائی حدود کا  روس پر بند ہونا بھی  مذاکرات کے لیے ترکی کو نمایاں حیثیت دلا سکتا ہے۔

روزنامہ سٹار ’’ لیبیا   سے ترکی کے  لیے اظہارِ تشکر‘‘

لیبیا کے مصراطہ شہر میں اپنی تعلیم و تربیت کو مکمل  کرنے والے فوجی اکیڈمی کے طلبا  نے  ایک  تقریب کے ساتھ    اپنی اسناد وصول کیں۔  23 ویں  پیادہ بریگیڈ   کیمپ  میں منعقدہ تقریب کے دوران  فوجیوں کے ساتھ ساتھ ٹینکوں اور  ترک ساخت کے آلات کے بھی شامل ہونے والی فوجی گاڑیوں  کی نمائش کی گئی۔  لیبیائی چیف آف جنرل سٹاف  محمد علی حداد نے   فوجیوں کی تربیت  میں ان سے تعاون کرنے والے ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں