ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.03.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1789067
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.03.2022

 آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ  اسٹار "چلیک: ترکی سفارتی  لحاظ سے  ایک کلیدی ملک ہے"

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا، "یوکرین پر حملہ غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔ ہمارے صدر یوکرین کے بحران پر کام کر رہے ہیں۔ جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ترکی سفارتی لحاظ سے اہم ملک ہے۔"

 

روزنامہ  ینی شفق  "ٹرکش ائیر لائیز: یوکرین میں ترک شہریوں کے لیے انخلاء کی پروازیں جاری "

ترک شہریوں کو، جنہیں یوکرین کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے زمینی راستے سے رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ پہنچایا گیا تھا، انہیں ترک ایئرلائنز کی انخلاء کی پروازوں کے ذریعے ترکی لایا گیا ہے۔

روزنامہ حریت "یوروویژن کی فاتح یوکرینی  جمالہ کی طرف سے ترکی کا شکریہ"

2016 میں یوروویژن جیتنے والی کریمیائی ترک گلوکارہ جمالہ اپنے دو بچوں کے ساتھ یوکرین سے استنبول آئی  ہوئی ہیں اور انہوں نے اس دوران  ترکی میں پناہ  لے رکھی ہے۔انہوں نے  ایک پریس بیان دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "ترکوں نے ہمیں بچایا، وہ استنبول سے رومانیہ کی سرحد پر آئے اور ہمیں بحفاظت استنبول لے کر  آئے ہیں ۔"

 

روزنامہ صباح "چاووش اولو: ہم شامی باشندوں کی  واپسی پر مل کر کام کر رہے ہیں"

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے اردن کے نائب وزیر اعظم، وزیر برائے امور خارجہ اور بیرون ملک مقیم اردنی باشندوںکے مور کے وزیر  سے ملاقات کے بعد کہا، "ہم شام میں شامی شہریوں کی رضاکارانہ اور محفوظ واپسی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس بارے میں ایک وزارتی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ وطن "وزیر مُش : اب تک کی بلند ترین شرح "

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا، "گزشتہ سال فروری کے مقابلے ہماری برآمدات میں 25.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 20 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ ماہ  فروری کی اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات  ہیں ۔"



متعللقہ خبریں