ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

25.02.2022

1785329
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت’’ صدر ایردوان: روس کی فوجی کاروائی نا قابلِ  ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا  ہےکہ روس  کی یوکیرینی سر زمین  پر عسکری کاروائی  نا قابل قبول ہے جسے  ہم  مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم بین الاقوامی قوانین  کے منافی ہونے والے اس اقدام   کو خطے کے امن ، سلامتی اور استحکا م کے خلاف ایک کاری ضرب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

روزنامہ صباح ’’دفترِ خارجہ کی جانب سے روس کے حوالے سے بیان‘‘

ترک دفترِ خارجہ  نے   زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی یوکیرین میں فوجی مداخلت ناقابلِ قبول ہے، ہم ریشین فیڈریشن کو اس  غیر حق بجانب اور غیر قانونی کاروائی سے  فی الفور باز آنے کی اپیل کرتے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک ’’ آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  کا مونٹرو معاہدے سے متعلق بیان‘‘

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  نے روس۔ یوکیرین بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مونٹرو معاہدے کی شرائط  پر ترکی واضح اور قطعی طریقے سے  عمل درآمد کرے گا۔  ترکی  جنگ  کو مزید طول دینے والی، جھڑپوں کو وسعت دینے والی  موجودہ کشیدگی  کو مزید  ہوا دینے والے معاملات  میں   اپنے  قانونی حقوق کو امن کے  حق میں بروئے کار  لائے گا۔

روزنامہ ینی شفق ’’ یوکیرینی  مسلح قوتوں کی جانب سے بائراکتار ٹی بی ٹو    پر خصوصی زور‘‘

یوکیرینی  مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے  روسی دستوں کے حملوں کے بر خلاف  یوکیرینی مسلح قوتوں کے پاس موجود  ترک  ساختہ  بائراکتار ٹی بی ٹو مسلح ڈراؤنز  کو فعال  طور پر استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ  ان کی وساطت سے پوتیول علاقے میں روسی ٹینکوں کے حملوں کا سد باب ممکن بنایا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ ترکی اور آرمینیا کے درمیان  اتفاق رائے‘‘

دفتر خارجہ نے  اطلاع دی ہے کہ ترکی اور آرمینیا  کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کا ہدف ہونے والے مذاکرات کو بلاپیشگی  شرائط کے  جاری  رکھنے کے معاملے میں  مصالحت قائم کر لی ہے۔

 



متعللقہ خبریں