ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.02.22

1782907
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’صدر ایردوان کا سینیگال  کے ساتھ نئے تجارتی اہداف کا اعلان‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے  ڈاکار میں   سینیگال ۔ ترکی بزنس فورم  سے خطاب میں  سینیگال کے ساتھ  ترکی کے  تجارتی  ہدف کا اعلان کیا ،  انہوں  نے کہا کہ جناب ِ صدر  کی کوششوں سے   ہم 400 ملین ڈالر کے ہدف تک پہنچے ہیں۔ ہمارا اب کا ہدف ایک ارب ڈالر ہے،  مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے ہم اس  ہدف کو قلیل مدت کے اندر پا لیں گے۔

روزنامہ صباح ’’شنتوپ: ہم جورجیا کی حاکمیت و ملکی سالمیت  کی  حمایت پر کاربند ہیں‘‘

ترک اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی ٰ شن توپ  نے   جارجیا کے سرکاری دورے کے دوران کہا ہے  کہ ہم اس ملک کی حاکمیت اور زمینی سالمیت  کی مضبوط  حمایت پر عمل پیرا ہیں ، ہم  اس چیز کا ہر پلیٹ فارم پر اظہار کرتے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک ’’ترکی  نے ڈراؤنز کے حوالے سے بیرون ملک پر انحصار سے نجات پا لی‘‘

بائکار  ٹیکنالوجی  کے لیڈر سلچوق بائراکتارکا کہنا ہے کہ  ہم ڈراؤنز کی تیاری کے معاملے میں اب پوری طرح خود مختار بن گئے ہیں، یہ دنیا  کے بہترین ڈراؤنز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ڈراؤنز  دنیا  بھر میں پہلے تین  نمبروں میں شمار ہوتے ہیں۔

روزنامہ سٹار’’ ماہ جنوری  میں  ترکی کی سیر کو آنے والے  غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  ایک ملین سے  تجاوز  کر گئی‘‘

وزارتِ  ثقافت و سیاحت   کے اعداد و شمار  کے مطابق     ماہ جنوری    میں  12 لاکھ  81 ہزار  غیر ملکی ترکی آئے۔ روس سے 1 لاکھ 35 سیاح آئے جو کہ  اپنی تعداد کے ساتھ اول نمبر پر تھے۔  اس کے بعد  بلغاری  اور ایرانیوں کا نمبر آتا ہے۔    

روزنامہ ینی شفق ’’ترک ہوائی فرم   ر یکارڈ پروازوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے‘‘

ترک ہوائی فرم  آئندہ  گرمیوں میں انطالیہ، دالامان، بودرم ۔ میلاس اور  ازمیر  سے  29 ممالک  کے  47 شہروں کو 388   پروازوں کا اہتمام کرے گی اور ترکی   کو خطے کے سیاحتی مرکز  کی حیثیت دلائے گی۔

 



متعللقہ خبریں