ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.02.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1782216
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.02.2022

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ حریت: "وزیر حلوصی آقار  کا بیان "

وزیر قومی دفاع   حلوصی  آقار  نے کہا کہ وہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کا  قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ، فوجی آپر یشن سے  متعلق  کچھ شواہدات   پائے جاتے ہیں ۔ اس موضوع پر میڈیا رپورٹس  موجود ہیں  جن کا بہت احتیاط سے جائزہ لیا جانا چاہیے۔

 

روزنامہ اسٹار: "زیلینسکی ترکی کو شامل کرنے کے خواہاں "

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ میں یوکرین، جرمنی اور ترکی کی شرکت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں تاکہ آنے والے دنوں میں یورپ میں سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔

 

روزنامہ وطن: " ایرسن تاتار  کا یونانی طرزِ عمل پر ردِ عمل :  یہ کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے"

گزشتہ روز ایک ٹیلی ویژن چینل پر بات کرتے ہوئے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے جزیرے پر پادریوں کو فوجی ٹریننگ  دینے  سے متعلق پیدا ہونے والے تناو  کے بارے  میں کہا کہ اسے سب کے سامنے لانا ضروری  تھا ، یہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے ۔

 

روزنامہ  ینی شفق : "وزیر دونمیز  نے تاریخ کا اعلان: سٹوریج صلاحیت   10 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی"

وزیر تونائی اور قدرتی وسائل فاتح دونمیز  نے کہا کہ سلیوری اور Tuz Gölü زیر زمین قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی صلاحیت میں اضافے کے کام کی تکمیل کے ساتھ، دونوں تنصیبات کی کل صلاحیت اگلے سال 10 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گی۔

 

روزنامہ خبر ترک : "حصار ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے نئی صلاحیت"

پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز کے صدر اسماعیل دیمیر نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان دیا، "HISAR نے 2022 تیزی سے  کام کرنا شروع کر دیا ہے! ہدف کو HİSAR O+ سسٹم کے پہلے RF (ریڈیو فریکوئنسی) سیکر ہیڈڈ ٹیسٹ میزائل میں تباہ کر دیا گیا، اور ہمارے فضائی دفاع میں ایک نئی صلاحیت شامل کی گئی۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں