ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

01.02.2021

1771519
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت: ’’ایردوان: اب ترکی اپنے مستقبل کی جانب زیادہ با اعتماد طریقے سے  بڑھ رہا ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  ترقی یافتہ  کے نام سے منسوب ممالک کی اکثریت  کورونا وبا کے  دوران  امتحان میں  ناکام  رہی ہے ، جبکہ ترکی نے  اس دورانیہ میں اپنی تاریخ کی  عظیم ترین پیداوار اور برآمدات پر   اپنی مہر ثبت کی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ  ترکی اب  دنیا کے نمایاں  ممالک کی  صف میں شامل ہو چکا ہے،  ہم  اب کے بعد  اپنے مستقبل کی جانب کہیں زیادہ پر اعتماد، با امید اور پر عزم طریقے سے رواں دواں ہیں۔

روزنامہ سٹار:’’مشرقی بحیرہ روم میں  اثرِ رسوخ کا حامل ملک ترکی‘‘

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار  کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں طاقتور ترین اور اعلی استعداد کے ساتھ    مستقبل میں اپنی دھاک بٹھانے والا  ملک ترکی ہے۔ ترکی کے  شامل نہ ہونے والی کسی بھی مساوات  میں امن کے ماحول کو جاری رکھا جانا ناممکن ہونے  پر زور دینے والے تاتار نے  کہا  لہذا ترکی ہمیشہ  مشرقی بحیرہ  روم  کے علاقے میں اپنے وجود کو منواتا رہے گا۔

روزنامہ وطن ’’ممالک کی کثیر تعداد ترک ڈراؤنز  کی طالب‘‘

وزیر برائے دفاعی صنعت  اسماعیل  دیمر  دوست و اتحادی ممالک   کے  فوجی سازو سامان  میں  جگہ پانے والی ترک  دفاعی صنعت کی مصنوعات  کو دنیا کے چاروں گوشوں  کو برآمد کیا گیا ہے ، خاص طور پر ترک مسلح ڈراؤنز  کے  کھیل  کا پانسہ بدل سکنے کی خصوصیات  نے اسے عالمی ایجنڈے میں شامل کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ  دفاعی صنعتی مصنوعات   فروخت کیے جانے والے ممالک کی تعداد 170، جبکہ ڈراؤنز ، آرمڈ  ڈراؤنز ، بری  سازو سامان اور بحری پلیٹ فارمز سمیت   دیگر فوجی سازو سامان برآمد کیے جانے والے ممالک کی تعداد 228 تک  جا پہنچی ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’ ترکی نے سال 2021 میں 30 ملین سے زائد  سیاحوں کی میزبانی کی ‘‘

ترکی نے سال 2021 میں ایک سال قبل کے مقابلے میں  88 فیصد کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 30 ملین 39 ہزار سیاحوں کی میزبانی کی ۔  ترکی   کی گزشتہ سال  شعبہ سیاحت کی آمدنی  103 فیصد  کی بڑھوتی کے ساتھ  24 ارب 483 ملین ڈالر تک رہی ہے۔

روزنامہ صباح’’ ترکی دنیا کا پیداواری  مرکز بنے گا‘‘

ایوان صدر اور وزارت  صنعت نے نئے اقتصادی پروگرام کے پیداواری  مرحلے کو مزید تقویت دلانے  اور ترکی کو  دنیا کے   عظیم ترین پیداواری مراکز کی صف میں شامل کرنے  کے لیے ایک اہم  منصوبے پر کام شروع کیا ہے ۔ تیار کردہ بل   کی بدولت  اسوقت   ترکی میں سر گرم عمل 22 انڈسڑیل زونز کو وسیع پیمانے کی حوصلہ افزائی ملے گی اور ان کو سرمایہ کاری اور فنڈ  تک رسائی کو سہل   بنایا جائیگا۔  ترکی کی موٹر ساز فرم ٹی او جی جی   کی طرح  سٹریٹیجک  سرمایہ کاری کو   سنگل انڈسڑی زون کے طور پر شمار کیا  جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں