ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.01.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1770909
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 31.01.2022

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر  ترک : "ایردوان : ترکی کے صحت کے بنیادی ڈھانچے نے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی نے اپنے شہر کے ہسپتالوں، عملے، ایمبولینس، ویکسین اور ادویات کے ساتھ صحت کے بنیادی ڈھانچےکے ذریعے   ترقی یافتہ ممالک سے بھی آگے نکل چکا ہے۔صدر ایردوان  نے کہا کہ انہوں نے ترکی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےمقامی  اور قابل تجدید وسائل کی شرح میں مسلسل اضافہ کیا ہے، جس سے ملکی صنعت اپنی پیداوار اور برآمدی طاقت کے ساتھ دنیا میں ایک اہم متبادل بن گئی ہے۔

 

***روزنامہ سٹار: "ترکی، روس اور یوکرین کے لیے قابل اعتماد پارٹنر"

آذربائیجانی تجزیہ کار توران رضائیف نے صدر ایردوان کی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا جائزہ لیتے ہوئے  کہا کہ ترکی دونوں ممالک کے لیے سب سے قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ رضائیف نے کہا، "انقرہ کے کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اس لحاظ سے، ترکی کی ثالثی فریقین کے درمیان مفاہمت کے لیے بہت اہم ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکی نے لیبیا میں توازن بدل دیا"

قطر سے شائع ہونے والے الجزیرہ اخبار کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ  لیبیا میں ترکی کی سیاسی اور فوجی موجودگی نے شمالی افریقہ اور بحیرہ روم میں توازن کو تبدیل کر دیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ترکی لیبیا کے سکیورٹی ڈھانچے کا حصہ ہے اور خطے میں غیر ملکی طاقتوں کے خلاف متوازن کردار ادا کررہا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: " Adenovirüsطریقہ سے تیار کردہ ترک ویکسین کی تیاری "

ترکی میں نئی ​​قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے خلاف 'اڈینو وائرس' کے طریقہ کار کے ساتھ تیار کی گئی پہلی ویکسین کا مقصد تمام اقسام کے خلاف طویل مدتی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انقرہ کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر۔ ڈاکٹر حقان آق بلوت  نے کہا ہے کہ  "ہماری ویکسین ملک میں  تیار کردہ  mRNA والی غیر فعال ویکسین سے بہت مختلف ہے۔ یہ ایک ایکٹو ویکسین ہے۔ اس میں مضبوط مدافعتی ردعمل پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "اناطولیہ سے لیے گئے شاہکار واپس لائے جا رہے ہیں"

2010 میں امریکی حکام کی طرف سے ضبط کیے گئے رومن دور کے 21 ٹیراکوٹا برتنوں کو عدالتی عمل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے ترکی لایا گیا تھا۔ مین ہٹن پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے اناطولیائی نژاد 14 شاہکاروں  کو ترکی کے حوالے کرنے کے لیے نیویارک قونصلیٹ جنرل کے حوالے کیا گیا۔ 12 سکے، جن میں سے 10 سکندر اعظم کے دور کے، دو لیڈیان دور کے، اور 2 کلییا بت کے سر، جو انقرہ لائے جائیں گے، استنبول کے آثار قدیمہ کے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں