ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 31.12.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1755193
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 31.12.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ صباح : "پوتین کی طرف سے ایردوان  کو نئے سال کی مبارکباد"

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کوٹیلی فون کرتے ہوئے  نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ کریملن کے بیان کے مطابق،پوتین  نے ایردوان  کے نام مبارکباد کے پیغام میں  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وبا، توانائی اور فوجی تکنیکی شعبوں میں، خاص طور پر اقتصادی تعاون میں مشکلات کے باوجود، جو اقدامات کیے گئے ہیں ان کو سراہا ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "صدارتی ترجمان قالن : حکومتِ ترکی کا  امریکہ کو مکتوب"

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے درمیان  جن امور پر اتفاق قائم کیا گیا ہے  ان کے بارے میں حکومتِ ترکی نے   دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے میکانزم کے قیام اور کام کے حوالے سے واشنگٹن کو ایک خط روانہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : "بتہاری : ہمیں ترکی کے تجربے کی ضرورت ہے"

اومان  اور ترکی کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات  میں ہونے والے اضافے کے بعد  ظفر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسین البتہاری  نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ترکی  کے تجربے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ حریت: " ٹرکش ائیر لائین کی  2021 میں 328 مقامات کے لیے پروازیں "

ٹرکش ایئرلائنز نے نے 2021 میں 40.5 ملین مسافروں کی خدمت کرتے ہوئے اپنے طیاروں کے بیڑے کو 373 تک بڑھا دیا ہے۔ ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 128 ممالک میں 328 مقامات پر پرواز کر کے دنیا کی سب سے زیادہ منزلوں تک پرواز کرنے والی ایئر لائن کے طور پر اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "11 ماہ میں 7 ملین 9 لاکھ 80 ہزار 311 غیر ملکی سیاح استنبول تشریف لائے"

استنبول نے سال کے 11 ماہ کے عرصے میں 7 ملین  9 لاکھ 80 ہزار 311 غیر ملکی سیاحوں اور صرف ماہ نومبر میں9 لاکھ  97 ہزار 620 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی۔ استنبول آنے والے غیر ملکیوں میں92 ہزار  427  روسیوں  سیاحوں کے ساتھ روس پہلے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں