ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

20.12.2021

1749977
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک’’ایردوان: تمام تراعداد و شمار عالمی سطح کی کامیابی کی جانب اشارہ کررہے ہیں‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی کے عالمی بحرانوں کے برخلاف  مزاحمت کا مظاہرہ کرنے، بحرانوں کو مواقع میں بدلنے کے معاملے میں  خود اعتمادی  کا مظاہرہ کرنے کے عقب میں اس کا طاقتور  بنیادی ڈھانچہ کار فرما ہے۔  انہوں نے بتایا کہ  شرح نمو، پیدوار، روزگار اور برآمدات، بجٹ توازن سمیت تمام تر متعلقہ اعداد وشمار  ترکی  کی عالمی سطح پر احسن کامیابی  کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

روزنامہ  ینی شفق’’ترکی کا 8 وا ں  مواصلاتی سیارہ  خلا میں ‘‘

ترک سات  فلیٹ   کے  طاقتور ترین  ترک سات کو امریکی ریاست فلوریڈا  میں واقع کیپ کاناویرال  اسٹیشن سے  کامیابی سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسپیس ایکس فرم  کے فالکون  9 راکٹ کے ذریعے  خلا میں بھیجے گئے ترک سات 5 بی  کے مدار میں بیٹھنے کے ساتھ  ترکی کے فعال خبر رسانی سیٹ لائٹس کی تعداد 5 اور مجموعی   سیٹ لائٹس کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔  نئے مواصلاتی سیارے  کی بدولت ترکی کی ٹرانسمیشن رفتار اور استعداد  15 گنا سے زیادہ ہو جائے گی۔

روزنامہ سٹار’’ ترکی کے تجربات اور معلومات ایک مثالی    سانچہ‘‘

ترکی  کے قومی اور منفرد مسلح ڈراؤنز  بائراکتار ٹی بی ٹو  کے بارے میں بیانات دینے والے  امریکی دفتر دفاع کے  با اعتماد  اسکاٹ کرینو  کا کہنا ہے کہ شام، لیبیا اور قاراباغ میں  کامیابی   کے پیچھے ترکی کی  اعلی پائے کی پیداواری  صلاحیت میں پوشیدہ ہے۔ ترکی کے تجربات اور معلومات دیگر ممالک کی جانب سے مثال  بنائے   جا سکنے والے کسی مظبوط سانچے کی مترادف ہیں۔

روزنامہ صباح ’’ٹرکوواک  کے متاثر کن نتائج‘‘

ترکی  ویکسین انسٹیٹوٹ کے صدر اور کورونا وائرس علمی ٹیم   کے رکن پروفیسر ڈاکٹر آتش قارا  کا کہنا  ہے مقامی   ان ایکٹو ویکسین کے کلینکل  تجزیات کے ابتدائی نتائج  انتہائی مثبت  ہیں۔ ٹرکو واک لگائے جانے والے افراد   میں سے کوئی بھی  شخص کووڈ۔19 سے شدید بیمار نہیں ہوا،  ٹرکو واک نے  جسم میں اینٹی باڈیز کی سطح میں سرعت سے اضافہ کیا ہے، اسے تیسری خوراک  کے  طور پر  بلا کسی تردد کے استعمال کیا جاسکے گا۔

روزنامہ حریت ’’وقف بینک کی ٹیم   چوتھی بار عالمی  چمپین‘‘

وقف بینک   نے ورلڈ کلب  چمپین شپ کے فائنل میچ میں اطالوی کلب اموکو کونے گلیانو کو تین ۔2 سیٹس کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے چوتھی بار عالمی چمپین  کااعزاز اپنے نام کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں