ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

17.12.2021

1749055
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’صدر  ایردوان کی  ایلون  مسک سے ویڈیو کانفرس  کے ذریعے ملاقات‘‘

صدر رجب طیب ایردان نے تیسلا ینڈ اسپیس ایکس  کے بانی  ایلون مسک سے  ویڈیو  کانفرس ملاقات سر انجام دی۔  جناب ایردوان نے مسک کے ساتھ   بات چیت میں   بجلی سے چلنے والی اوٹونوم گاڑیوں، ڈیجیٹل اکانومی، طویل المدت سرمایہ کاری اور موجودہ تعاون کو  فروغ دینے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ سٹار’’ترکی  افریقہ میں اپنی طاقت کو بڑھا رہا ہے‘‘

فرانسیسی ماہانہ اقتصادی جریدے  کیپٹیل  نے لکھا ہے کہ ترکی  میں تیار کیے جانے والے  مسلح ڈراؤنز  میں خطہ افریقہ میں  وسیع پیمانے کی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔  مذکورہ خبر میں  زور دیا گیا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکی نے خطہ افریقہ میں اپنے اثرِ رسوخ میں اضافہ کیا ہے  اور ترک آرمڈ ڈراؤنز کو واضح طور پر افریقی ممالک ترجیح دے رہے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق ’’آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ریلوے لائن کے معاملے پر معاہدہ طے‘‘

آذری صدر الہام علی یف اور وزیر اعظم  آرمینیا نیکول پاشنیان  کی ملاقات میں  طے پانے والے  معاہدے کے تحت  آذربائیجان سے  شروع کرتے ہوئے  آرمینیا اور وہاں سے ناہچیوان تک ریلوے لائن بچھائی جائیگی ،جس کی بدولت متعدد اقدامات اٹھائے جانے کی داغ بیل ڈالی  جائیگی۔  ریلوے لائن کی بدولت روس، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا کے مابین علاقائی تجارت  فروغ پائے گی۔  اس لائن کا سٹریٹیجک  اہمیت کی حامل زنگے زر راہداری  سے گزر اقتصادی  طور پر اہم فوائد پہنچائے گا۔

روزنامہ وطن’’ترک فرموں کی باکو میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری‘‘

دیمر اورین ہولڈنگ آذربائیجان میں  دوا ساز فیکڑی لگائے گی۔ سٹریٹیجک اہمیت کی حامل اس  سرمایہ کاری    کی بدولت تقریباً 500 افراد کو روز گار فراہم کیا جائیگا۔  شعبہ صحت میں ادویات کی منڈی میں   اہم سطح کی شراکت داری کی حامل  یہ سرمایہ کاری خود مختار  مملکتی برادری  کے لیے  نئے اقدامات اٹھانے کا موقع  بھی فراہم کرے گی۔

روزنامہ حریت ’’ترکی  کا سال 2025 میں  برآمدات کا ہدف 300 ارب ڈالر‘‘

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی  کے صدر اسماعیل گیوللے کا کہنا ہے کہ ہم نے سال 2026 کے لیے تعین کردہ  300 ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو ایک برس پیچھے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے باعث عالمی  ترسیل   چین  میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور ترک  برآمدات شعبے  نے اس  نازک  دور کو اپنے حق میں  استعمال  کرنے  میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں