ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 10.12.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1745685
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 10.12.2021

 آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت "روس کا S-400 بیان: ترکی کوئی رعایت نہیں برت رہا "

روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ترکی کی جانب سے روسی ساختہ S-400 دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ترکی ان پابندیوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں  برت  رہا ہے  اور روس   ترکی کو S-400 کی دوسری کھیپ بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 

***روزنامہ وطن "وزیر سوئیلو:  ترک  پولیس کے 3 ہزار 250 اہلکار قطر کے  ورلڈ کپ میں سیکورٹی کے فرائض ادا کریں گے "

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے کہا ہے کہ ترک پولیس کے  3 ہزار 250 قطر میں ہونے والے فیفا 2022 ورلڈ کپ میں سیکورٹی کے فرائض ادا کریں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار "وزیر مُش نے اعلان کیا: ہمیں یقین ہے کہ ہم شرحِ                    ترقی  میں دہرے ڈیجٹ تک رسائی حاصل کرلیں گے"

وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا ہے کہ ، "ہمیں یقین ہے کہ ہم سال کے آخر میں اپنے درمیانی مدت کے پروگرام  کی شرحِ  نمو کے ہدف کو 9 فیصد سےبڑھ کر حاصل کرلیں گے  اور نئی  سرمایہ کاری کے ذریعے  ہونے والی  برآمدات میں تیزی سے اضافے  سے ترقی کی ترقی کی شرحِ نمو  کے دوہرے ہندسے  تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں ۔

 

 

***روزنامہ  ینی شفق  "اٹلی کو برآمدات  کا نیا ریکارڈ "

ترکی  نے جس کی اٹلی کو    ماہ اکتوبر میں برآمدات   ایک  ارب 26 کروڑ ڈالر تھی کو بڑھا کر    ماہ نومبر میں 1 ارب 39 کروڑ ڈالر پہنچادیا ہے  جس میں  آٹوموبائل  انڈسٹری  کا حصہ  181.4 ملین ڈالر ہے۔

 

***روزنامہ صباح "ترکی پٹرولیم  لیمیٹد  کمپنی کا جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں   نیا ریکارڈ

ترک پیٹرولیم کارپوریشن (ٹی پی اے او) نے تیل کی پیداوار میں نئے سال کے اہداف کا تعین کیا ہے۔ TPAO کے جنرل منیجر ملیح ہان بلگین نے کہا کہ وہ نئے سال میں جمہوریہ کی تاریخ کے تیل کی پیداوار کو 65,000 بیرل تک بڑھانے کے لیے تیار ی کررہے ہیں  جس میں  باتمان   کے علاقے سے حاصل کردہ  50 ہزار بیرل بھی شامل  ہے۔



متعللقہ خبریں