ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

08.11.2021

1730823
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار’’ایردوان کا ترک فوجیوں سے خطاب: ہمارا پرچم ہمارا تقدس  ہے‘‘

صدر رجب طیب   نے  فرنٹ لائن  ایگلز سے خطاب  کرتے  ہوئے  کہا کہ ’’پرچم کو   ہمارے لیے مقدس  اقدار میں   اہم   ترین مقام حاصل ہے ، میں  بخوبی جانتا ہوں کہ اپنے پرچم کی کس طریقے سے حفاظت کی جاتی ہے۔ ‘‘

ینی شفق’’آقار: دہشت گرد  2 راتیں ایک ہی مقام پر گزارنے سے قاصر ہیں‘‘

وزیر دفاع خلوصی آقار نے  24 جولائی 2015 سے ابتک ترک فوجیوں کی جانب سے ناکارہ  بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 32 ہزار 859 ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امسال یکم جنوری سے  ابتک  کیے گئے عسکری آپریشنز میں  2 ہزار 384 دہشت گرد  ں کو بے بس کیا گیا  ہے۔ اب دہشت گرد اوپر تلے دو راتیں ایک ہی مقام پر بسر نہیں کر سکتے کیونکہ یہ   ترک فوجیوں کی سانسوں کو اپنی گردنوں پر  محسوس کرتے ہیں۔

روزنامہ وطن’’ دفتر خارجہ:ہم عراقی وزیر اعظم کاظمی کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘

ترک دفترِ خارجہ   نے عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کی رہائش گاہ پر ڈراؤنز کے ذریعے  کیے گئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی  ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے  کہ ترکی ، چاہے ذرائع کوئی بھی کیوں نہ ہو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  عراقی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

روزنامہ صباح’’ گیوبیک لی تپے  دس ماہ کے عرصے میں  زائرین کی تعداد کے حوالے سے بلند ترین سطح پر‘‘

شانلی عرفا شہر میں 12 ہزار سالہ ماضی کے ساتھ  ’’تاریخ کے ابتدائی مقام‘‘ کے  طور پر بیان کردہ گوبیک لی تپے   کی سال کے پہلے دس ماہ میں  تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار  افراد نے سیر کی ہے تو  یہ تعداد  ابتک  کی بلند ترین سطح کے  طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ حریت ’’ٹرکش ایئر لائنز  کا کم سن مسافروں کے لیے  خصوصی ٹریول سیٹ ‘‘

ترک ہوائی فرم نے  مسافر بچوں کے  لیے  ایک خصوصی  سیٹ تیار کیا ہے۔ ہائی فائیو مرکزی خیال  کے ساتھ تیار کردہ سیٹ کہ جس میں  سلیپنگ بینڈ، ہیڈ فون، جراب اور دانت صاف کرنے کے سیٹ  شامل ہیں  کو طویل الامسافت  سفر کے دوران   مسافروں میں تقسیم کیا جانے لگا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں