ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 01.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1727462
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 01.11.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "ترکی موسمیاتی بحران کے حل میں علمبردار بننے کے لیے پرعزم "

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنی قدیم ثقافت سے متاثر ہو کر سبز ترقیاتی انقلاب کو اپنی تمام تر کوششوں کا مرکز بنائے ہوئے ہے  اور موسمیاتی بحران کے حل میں قائدانہ اور فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔صدر ایردوان  نے کہا کہ فطرت کا تحفظ ہمارے ملک کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

 

***روزنامہ حریت: "ایردوان : میں نے بائیڈن کو F-16 کے بارے میں مثبت رویہ  دیکھا ہے"

صدر ایردوان  نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران کہا کہ "ہم نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ کی طرف سے دی جانے والی حمایت پر افسوس کا اظہار کیا۔" صدر ایردوان  نے کہا کہ "میں نے بائیڈن کو ایف 16 طیاروں کے بارے میں مثبت رویہ دیکھا ہے اور صدر بائیڈن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں  ایف 16 طایروں کو جدید بنانے  اور ان کی فراہم کے بارے میں   تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہمارے وزرائے دفاع اس عمل کی پیروی کر رہے ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "کنٹینر بحران ایک چانس "

ترکی نے کنٹینر کے بحران اور بحری نقل و حمل میں بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے ساتھ مل کر "TIR کارنیٹ" کو فعال کر دیا ہے۔ اس تناظر میں متحدہ عرب امارات کی شارجہ بندرگاہ سے لدے ہوئے ٹرک ایران کی بندر عباس بندرگاہ اور وہاں سے زمینی راستے سے اسکندرون پہنچے۔ جبکہ سوئز کینال کو استعمال کرنے والے راستے میں 20 دن لگیں گے، نیا راستہ 6-8 دن کا ہوگا۔ پاکستان سے سمندری سفر جس میں 1 مہینہ لگتا تھا، سڑک کے ذریعے 10-12 دن رہ گیا۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ترکی کی آٹوموبائل  سے متعلق بیان شئیر کردیا گیا "

ترکی کے آٹوموبائل انٹرپرائز گروپ (TOGG) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراجیکٹ میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفتوں  کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا ہے۔۔ TOGG کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں، "ہم قدم بہ قدم اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارا سفر بغیر کسی سست روی کے جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  TOGG 2022 کی آخری سہ ماہی میں جب یہ گاڑی تیار ہو کر مارکیٹ میں آئے گی  تو یہ یورپ کی پہلی الیکٹرک کار ہوگی۔

 

***روزنامہ صباح: "توانائی کی تلاش کی سرگرمیاں زور پکڑیں ​​گی"

ترکی، جس نے کان کنی کے شعبے میں سال کے پہلے 8 مہینوں میں پیداوار میں 20.9 فیصد اضافہ حاصل کیا ہے، توانائی میں غیر ملکی انحصار کو مزید کم کرنے کے لیے اگلے سال اس شعبے میں اپنی سرگرمیاں بغیر کسی سست روی کے جاری رکھے گا۔ اس تناظر میں، توانائی پر غیر ملکی انحصار کو کم کرنے کے لیے زیادہ ممکنہ مقامی  وسائل جیسے لگنائٹ، جیوتھرمل اور شیل گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں