اخبارات کی جھلکیاں

04.08.21

1685463
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ وطن نے لکھا ہے کہ  صدر ایردوان نے بلغاریہ کے صدر رومین رودیف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔اس بات چیت میں جنگلاتی آگ کے خلاف  کوششوں میں تعاون  اور دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر غور کیا گیا ۔صدر ایردوان نے جنگلاتی آگ کے واقعات پر بلغاریئن ہم منصب کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ امریکی امور خارجہ نے دو روز قبل اپنے بیان میں مہاجرین سے وابستہ پروگرام کے تحت درخواستوں کو تیسری دنیا کے ممالک سے لینے کا اعلان کیا تھا۔اس بات پر ترک امور خارجہ نے کہا کہ سات سالوں کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی ترکی نے کیاہے جس کے بارے مین غیر ذمے دارانہ بیان ہمیں قبول نہیں ۔

 

روزنامہ خبر ترک  کے مطابق، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  شام کےلیے روسی نمائندہ خصوصی الیکسینڈر لاورانتئیف سے ایوان صدر میں ملاقات کی  جس میں شام کی موجودہ صورتحال اور سیاسی پیش رفتوں پر غور کیا گیا ۔ علاوہ ازیں بات چیت میں ادلب میں  جنگ بندی کے تحفظ کی اہمیت  اور امن و امان کی بحالی سمیت  شام کی علاقائی سالمیت کے احترام پر بھِی اتفاق کیا گیا ۔ بات چیت میں پی کےکے اور داعش جیسی دیگر تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ کا بھی اعادہ کیا گیا۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  شمالی عراق میں جاری پنجہ آپریشنز  کے سو روز مکمل ہونے پر آواشین  کو پی کےکے سے پاک کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  ان آپریشن میں  تیرہ سدرغناوں سمیت 223 دہشتگرد ہلاک،28 سرنگیں تباہ اور 1537 بارودی سرنگوں اور دیگر دستی ساختہ آتش گیر مواد کو  تباہ کر دیا گیا۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  ضلع ملاتیا کے قصبے بطل غازی میں  واقع ارسلان تیپے ہویوگ کو  یونیسکو کی عالمی ثقافتی  ورثے کی  مستقل فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔اس تاریخی مقام  کا تعلق پانچ ہزار سال قبل میسح  پرانا ہے جہاں ہر سال ہزاروں افراد سیر کے لیے آتے ہیں۔بتایا جتا ہے کہ یہ علاقہ ارسطو کا جائے پیدائش بھی ہے جو کہ سات ہزار سالہ ماضی کا عکاس ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں