ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.07.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.07.2021

1670670
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.07.2021

۔۔۔ روزنامہ صباح: " ہماری تاریخ میں پہلی دفعہ برآمدات 200 بلین  ڈالر  سے بڑھ گئی ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب دنیا اقتصادی اعتبار سے  سکڑ رہی ہے ہم نے ہر شعبے میں پیش کردہ پُر عزم اور مصمّم کارکردگی  کے طفیل  2020 کو اقتصادی بڑھوتی کے ساتھ ختم کیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے سال 2021 کو بھی کافی اچھا شروع کیا اور سال کی پہلی تہائی میں 7 فیصد بڑھوتی دکھائی  ہے۔ اگر ہم اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہے تو سال کے آخر تک تاریخ میں پہلی بار ہماری برآمدات 200 بلین ڈالر سے زائد ہوں گی۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: "صدر ایردوان کی طرف سے ویکسین کی اپیل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی وباء کے دور میں کامیاب کارکردگی دکھانے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا ٹیسٹ کی اجرت وصول کی جا رہی ہے لیکن ہم نے عوام کو مفت ٹیسٹ کی سہولت دی ہے۔ اسی طرح ویکسین کی سہولت بھی ہم مفت فراہم کر رہے ہیں۔صدر ایردوان نے 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں سے فوری طور پر اپائنٹمنٹ لینے اور ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: " موسم خزاں میں مقامی ویکسین مارکیٹ میں آ جائے گی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کووِڈ۔ 19 کی مقامی ویکسین  کے فیز۔2 میں استنبول میں رضا کاروں پر تجربات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ یہ وی ایل پی  ویکسین دنیا کی جدید ویکسینوں میں سے ایک ہے اور اس کے فیز ۔1 تجربات کامیاب رہے ہیں۔ وی ایل پی ویکسین میں مریض کو وائرس سے مشابہہ خلیات انجیکٹ کر کے جسم میں قوت مدافعت پیدا کی جاتی ہے۔ ترکی کی مقامی ویکسین موسم خزاں میں پوری دنیا میں استعمال کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار : " ترکی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے مکمل تعاون کر رہا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ مل کر ہماری تشکیل کردہ سیاست قبرص میں دو الگ، خود مختار اور آزاد حکومتوں پر مبنی ہے۔ اب فیڈریشن کا موضوع ختم ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں ترکی ہمارے ساتھ مکمل تعاون  کر رہا ہے۔ تاتار نے کہا ہے کہ صدر ایردوان  اس معاملے میں میری پوری حمایت کر رہے ہیں۔

 

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: " جب کوئی بھی ہمیں اسلحہ فروخت نہیں کر رہا تھا ہم نے ترکی کے ساتھ مل کر یہ مسئلہ حل کر لیا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یوکرائن کے وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے کہا ہے کہ ہم نے دفاعی صنعت میں درپیش خلاء کو ترکی سمیت چند ممالک کے ساتھ مل کر حل کر لیا ہے۔ گذشتہ دنوں یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی کی طرف سے ترکی کو آرڈر کئے گئے بائراکتارTB2 ڈرون طیارے ہم نے وصول کر لئے ہیں۔ ان ڈرون طیاروں کو استعمال کرنے والی ٹیم بھی ترکی میں جاری تربیتی پروگرام کو جلد مکمل کر لے گی



متعللقہ خبریں