ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

18.06.2021

1660566
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

صدر رجب طیب ایردوان نے انطالیہ میں منعقدہ ’جنوب مشرقی یورپی ممالک سلسلہ تعاون  سربراہی  اجلاس کے بعد اپنے بیان میں    کہا کہ سربراہی اجلاس میں نقل مکانی اور وبا کے معاملات پر مشترکہ جدوجہد    پر زور دیا گیا ہے ، ہم  خطے  کے سیاسی مسائل کے حل کے لیے   مذاکرات اور باہمی بات چیت کے علاوہ کوئی دوسرا  حل چارہ موجود نہ ہونے کی سوچ رکھتے ہیں۔ ترکی کے سلسلہ شراکت یورپی یونین  کو سرعت دلانا  یونین کو عالمی سطح پر  کئی مفادات فراہم کرے گا۔

روزنامہ سٹار ’’میثاق کے تمام تر ممالک کو ترکی  کی حمایت کرنی  چاہیے‘‘

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  سے ملاقات کرنے والے جرمن وزیرِ دفاع اینگرٹ  کریمپ ۔کیرین بائیر ، نے افغانستان  میں ہونے والی  پیش  رفت کے بارے  میں  کہا کہ ’’اگر ترکی نے  اہم کردار  اد ا کرنے  کی راہ میں قدم اٹھایا تو پھر ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہیے، ترکی کو تمام تر میثاق کے ممالک کی جانب سے تعاون کرنا چاہیے۔

روزنامہ صباح’’الوک شرما : امینہ ایردوان کی  کوششیں انتہائی  کامیاب‘‘

اقوام ِ متحدہ کی موسمی تغیرات کانفرس کے صدر الوک شرما  نے روزنامہ صباح میں تحریر کردہ کالم میں ترکی  کی موسمی تغیرات  کے خلاف  جدوجہد  کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان  کی اہلیہ امینہ ایردوان  ی جانب سے  شروع کردہ’’صفر  فضلات‘‘ منصوبہ اور جنگلات کے تحفظ   کے منصوبے کافی کامیاب رہے ہیں۔

روزنامہ حریت’’فرانس  کا ترکی سے متعلق فیصلہ‘‘

فرانس نے کورونا وبا کا سد ِ باب کرنے کے زیر مقصد  سیر و سیاحت کی پابندی ہونے والے  ممالک کی فہرست سے ترکی کو خارج کر دیا ہے۔ ترکی  سے فرانس جانے والے لوگوں کے لیے  10 روزہ  قرنطینہ کی پابندی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

روزنامہ وطن ’’ترک  ہوائی فرم کا  مہمان نوازی کا فیصلہ‘‘

ترک ہوائی فرم کے ڈائریکٹر  جنرل بلال ایکشی  کا کہنا ہے کہ 18 جون  سے بیرون ملک پروازوں  میں مسافروں کی خاطر تواضع کا عمل  بحال کردیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں