ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 08.06.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 08.06.2021

1653789
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 08.06.2021

*** روزنامہ حریت: "ہمارا ہدف فرانس کے ساتھ باہمی تعلقات کو دو طرفہ احترام کی بنیاد پر مضبوط بنانا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل فرانس کے سرکاری دورے کے دوران پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں ایو لو دریاں کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹویٹر سے بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی حالات  پر  بات چیت کی۔ ہمارا ہدف فرانس کے ساتھ تعلقات کو دو طرفہ احترام کی بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ہمیں اضافی وسائل مل سکتے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی صارف ملک کی حیثیت سے نکل کر پیداواری ملک کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ اس وقت ہم سقاریہ گیس فیلڈ کے شمال مشرق میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رواں سال میں ہم اس گیس فیلڈ کے جنوب اور مغرب میں نئے وسائل کی تلاش کے زیرِ مقصد کنوئیں کھود سکتے ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " یورپ میں ڈیجیٹل اشتہارات کی سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک ترکی " کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی، یورپ میں ڈیجیٹل اشتہارات کی سرمایہ کاری کو 6.3 فیصد کے اضافے سے 70 بلین پر لا کر 34.8 فیصد کے ساتھ   28 ممالک میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "ترکی آ کر ڈرون طیاروں کا جائزہ لیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ لتھوانیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع آرتیس پاپریکس نے کل 'بائیکار قومی ڈرون طیاروں کی پیداواری تنصیب ' کا دورہ کیا۔ دورے سے متعلق ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں آرتیس نے کہا ہے کہ ترکی کی صنعت دنیا کے بلند معیاروں کی  حامل ہے۔ ہم بحیثیت  نیٹو  اتحادی کے اس کی بہت قدر کرتے ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "پانچ ماہ میں تیس ملین مسافروں نے فضائی راستے کا استعمال کیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ قومی ائیر پورٹ ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی طرف سے جنوری سے مئی کے دوران مسافر طیاروں، مسافروں اور بوجھ کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں پانچ ماہ کے دوران فضائی راستے سے سفر کرنے والے افراد کی تعداد تیس ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں