ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

04.06.2021

1651775
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’ ترکی کی امریکہ سے توقعات‘‘

آک پارٹی   کے ترجمان عمر چیلک  نے صدر رجب طیب ایردوان  اور امریکی صدر جو بائڈن  کی 14 جون کو بیلجین دارالحکومت برسلز میں ملاقات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ہمارے بیچ  باہمی تعاون کے  شعبہ جات اختلافات سے کہیں بڑھ کر ہیں۔  امریکہ کو دہشت گرد تنظیم فیتو  کی پشت پناہی سے باز آنے اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شام میں شاخوں پی وائے ڈی / وائے پی جی سے تعاون   کو ختم کرنا ہو گا۔

ینی شفق ’’ ترک مسلح دراؤنز کا چرچا دنیا بھر کی زبان پر‘‘

امریکی وال سٹریٹ جرنل اخبار نے ترک  بائراکتار ٹی بی ٹو کو اپنے صفحہ اول پر جگہ دی ہے۔ اخبار نے اپنی خبر میں واضح کیا ہے کہ   ترک ساخت کے  ڈراؤنزنے جنگی   ماحول کو از سر نو شکل دی ہے۔  ٹی بی ٹو کے ہم پلہ  ڈراؤنز کے مقابلے میں  اس کی  اعلی کارکردگی اور کم مالیت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے شام، لیبیا اور آذربائیجان میں   ہونے والی  جنگوں میں  فتح حاصل کرنے  میں اس کے نمایاں کردار کو سراہا گیا ہے۔

روزنامہ وطن’’ترکی اور  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مابین  تجارتی و اقتصادی تعاون‘‘

ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مابین تجارتی و اقتصادی تعان کو فروغ دیے جانے سے متعلق ایک پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں۔  دستخط تقریب سے خطاب کرنے والے وزیر تجارت مہمت مُش کا کہنا ہے کہ  84 ملین نفوس، جغرافیائی محل و قوع اور  ایک بڑی منڈی کی بدولت  متعدد عالمی فرموں کے  لیے ایک  علاقائی مرکز کی حیثیت کا حامل ترکی  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دنیا بھر کے لیے کھلنے والا ایک دروازہ ہے۔

روزنامہ سٹار’’تاتار: قبرص میں ہم نیک نیتی اور پائدار  حیثیت کے حامل مؤقف کو جاری رکھیں گے‘‘

شمالی قبرص ی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے قبرصی یونانی رہنما نیکوس اناستادیاس سے آن لائن ملاقات کی۔ تاتار نے خطے کی خوشحالی اور استحکام کے لیے دونوں فریقین کے مابین تعاون  کی جستجو کو نیک نیتی اور تعمیری طور پر جاری رکھنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی مؤقف کی جزیرے میں  مقیم دونوں عوام کے مفادات  کے تحفظ کی خاطر اپنے فریق سے  بھی توقع کرتے ہیں۔

روزنامہ صباح’’ایکالوجی ٹورزم  کا نیا مرکز ترکی‘‘

دنیا میں   ترکی  ایکالوجی کے شعبے میں ایک نیا مرکز بننے جا رہا ہے۔   جنگلات امور کی ڈائریکٹریٹ جنرل نے  2021۔ 2025 عملی منصوبے  کے دائرہ کار میں وضع کردہ  110 منازل کے ساتھ طبیعات اور قدرتی ماحول میں  وقت گزارنے کے خواہاں سیاحوں  ترکی کی قدرتی خوبصورتیوں سمیت تاریخی  اورثقافتی اقدار سے  بھی روشناس ہوں گے۔  سیاح موبائل اپیلیکشن کے ذریعے اپنی منزل  ِ مقصود تک پہنچ سکیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں