ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

28.05.2021

1647426
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’ایردوان کی جانب سے پیٹرول کا مژدہ‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے تیل کے ذخائر کا کھوج لگائے جانے کی خوشخبری دی ہے۔جناب ایردوان نے بتایا ہے کہ بحیرہ اسود میں 405 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس  کا کھوج لگائے جانے کے بعد  خشکی پر جاری  امور  کے بھی  نتائج دینے شروع کردیے ہیں،  محض  حالیہ ایک ماہ میں تین نئے کنوئیں دریافت ہوئے ہیں۔

روزنامہ حریت ’’وزیر چاوش اولو:اسرائیل  کو سزا  نہ ملنے کے عمل کا خاتمہ کرنے کے لیے ہمیں مؤثر حربوں کی تلاش کرنی ہوگی‘‘

وزیر  خارجہ میولود چاوش اولو  نے کل  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق  کونسل  کی خصوصی نشست  سے خطاب میں کہا کہ ’’اسرائیل کی ہٹ دھرمیوں کے خلاف   کسی قسم کی سزا نہ دیے جانے کے عمل کا اب قلع قمع کرنے کے لیے طریقہ کار تلاش کرنا ہو گا۔ ‘‘

روزنامہ سٹار’’ترکی سے یورپی یونین کو  دو ٹوک جواب‘‘

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماہ جون  میں منعقد ہونے والا یورپی یونین سربراہی اجلاس اہمیت  کا حامل ہے ،  اب ہم اس اجلاس میں ترکی کی توقعات کو پورا کرنے والے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی توقع کرتے ہیں۔ ہم اپنی اس درخواست کو ایک بار پھر متعلقہ  اداروں تک  پہنچائیں گے۔

روزنامہ وطن ’’سیدا کی پہلی آزمائش‘‘

ترک دفاعی صنعت   فرم  کے تعاون سے تیار کردہ ’’ULAQ‘‘ سیریز کے پہلے پلیٹ فارم مسلح بحری  ڈراؤنز  سیدا  نے کل ایجین اور مشرقی بحیرہ روم  میں منعقد ہونے والی دینز کردو یعنی بحری  بھیڑیا 2021 فوجی مشقوں کے دائرہ عمل میں اپنی پہلی آزمائشی  فائرنگ کی۔

روزنامہ خبر ترک ’’بحیرہ ایجین میں سیاحتی گہما گہمی شروع‘‘

بحیرہ ایجین کے سیاحتی مقامات میں ٹورزم سیزن شروع  ہو گیا ہے۔  ایجین ٹورسٹک  ایڈمنسٹریشن اینڈ سٹے  یونین کے نائب صدر اورہان بیلگے   کا کہنا ہے کہ   جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم اور چین  سے  بھاری تعداد میں علاقے کے ہوٹلوں میں بکنگ کرانے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں