ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

19.03.2021

1604584
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن ’’چناق قلعہ بحری فتح کی 106 ویں  سالگرہ منائی گئی‘‘

فتح چناق قلعہ  کی 106 سالانہ  یاد اور 18 مارچ یومِ  شہدا  کی مناسبت سے تاریخی گیلی بولو جزیرہ نما  علاقے کی یادگارِ شہدا  پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں داستانِ چناق قلعہ کے ہیرو شہیدوں کی  بڑی عقیدت و احترام سے یاد منائی گئی۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ہمارا ماضی  ہمارے وطن پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے حزیمت کا سامنا کرنے  والی عبرت  ناک  کہانیوں سے  بھرا پڑا ہے۔

روزنامہ صباح’’وزیر آقار کا امریکہ اور یونان کو دو ٹوک جواب‘‘

وزیر دفاع خلوصی آقار کا کہنا ہے  کہ متحدہ امریکہ کو علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم پی کے کے ۔وائے پی جی سے نہیں  بلکہ ترکی سے تعاون کرنا چاہیے، جو کہ ایک صحیح فعل ہے۔  یونان  کی بحیرہ ایجین اور بحیرہ روم میں اشتعال انگیز حرکات کے ناقابلِ قبول ہونے کی وضاحت کرنے والے آقار نے بتایا کہ یہ کاروائیاں مسائل کے حل میں معاون ثابت نہیں ہو سکتیں۔ ہر کس کو جان لینا چاہیے کہ اس طریقے سے کسی  نتیجے تک نہیں پہنچا جا سکتا۔

روزنامہ سٹار’’یورپی یونین  کی جانب سے قربت قائم کرنے  کاقدم‘‘

یورپی یونین ، ترکی کے ساتھ  مشرقی بحیرہ روم میں  کشیدگی پیدا ہونے کے بعد مثبت فضا کو جاری رکھنے اور مسائل کے حل کے لیے  ڈائیلاگ کو جاری رکھنے    کی خواہاں ہے۔ یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے  ترکی کی یورپی یونین کے لیے  اہمیت پر ایک بار پھر زور دیتے  ہوئے  کہا کہ امریکہ کے  ساتھ ہمارے  صلاح مشورے میں ترکی زیر بحث معاملات میں سے ایک ہے۔ ترکی ، یورپی یونین کا امیدوار ملک ، قریبی ہمسایہ اور نیٹو کا رکن ہے۔ ہم امریکہ کے ساتھ بات چیت کے وقت  ترکی  کے بارے میں ویسے ہی بات نہیں کرسکتے جس طرح ہم روس اور چین کے بارے میں کرتے ہیں۔

روزنامہ حریت ’’تاتار: ہمارا مقصد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی حاکمیت کو قبول کروانا ہے‘‘

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار  کا کہنا ہے کہ مسئلہ قبرص ایک قومی مسئلہ ہے یہ بیک وقت حاکمیت و خود مختار کا بھی معاملہ ہے۔ ہماری تمام تر کوششیں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وجود اور حاکمیت کو تسلیم کرانا ہے ، ترک فوجی  جزیرے میں مستقل طور پر اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔

روزنامہ  خبر ترک’’کیسپر نے پہلا مقامی ٹیلی فون وی آئی اے ایف۔20 فروخت کے لیے  پی کر دیا‘‘

سمارٹ فون  فرم  کی ترکی میں پیداواری کو جاری رکھنے کی کوششیں جاری ہیں تو  ٹیکنالوجی ٹریڈ مارک کیسپر  نے پہلا لوکل میڈ  موبائل فون مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔  سمارٹ فون تیار کرنے کی اطلاع دینے والے  کیسپر کا ترکی میں پہلا ماڈل  VIA F20 کے نام سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ موبائل فونز سمیت ٹیبلٹ اور لاپ ٹیپ  بھی تیار کرنے والی فرم کیسپر نے اطلاع دی ہے کہ یہ مقامی ٹیلی فون کی پیداوار کی بدولت جدید ترین ٹیکنالوجی کو ترک صارفین تک پہنچانے کا ہدف رکھتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں