ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 11.03.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 11.03.2021

1599318
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 11.03.2021

*** روزنامہ خبر ترک: " آق قویو  جوہری پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کل آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ کے تیسرے ری ایکٹر  کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمارا ، قومی توانائی کے انفراسٹرکچر میں جوہری طاقت کو بھی شامل کرنے کا ،فیصلہ توانائی کی سپلائی سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے ایک اسٹریٹجک قدم کی حیثیت رکھتا ہے"۔

 

*** روزنامہ حریت: " ہم وسطی ایشیاء میں پہلا معارف وقف اسکول کھول رہے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل  دورہ کرغستان کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معارف وقف  اس ملک میں اسکول کھولے گا اور ان اسکولوں میں چار زبانوں میں تعلیم دی جائے گی۔ یہ اسکول وسطی ایشیاء میں معارف وقف کا پہلا اسکول ہو گا۔یہ فیصلہ اس اہمیت کا  عکاس ہے جو ہم کرغستان کو دیتے ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن: "آقار کی  البانین ہم منصب کے ساتھ ملاقات"کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کل دارالحکومت انقرہ میں البانیہ کے وزیر دفاع نیکو پیلیشی کے ساتھ ملاقات کی۔مذاکرات میں دو طرفہ و علاقائی سلامتی کے موضوعات اور دفاعی صنعت میں تعاون کے امکانات پرتبادلہ خیالات کیا گیا۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی اور یونان کے درمیان نئے مذاکرات کی تاریخ طے پا گئی" کی سرخی سے کھتا ہے کہ ترکی وزارت خارجہ  نے کہا ہے کہ ترکی اور یونان کے درمیان اگلے مذاکراتی دور کا انعقاد 16 سے 17 مارچ 2021 کو ایتھنز  میں ہو گا۔

 

*** " ترکی کی بکتر بند گاڑی 'یالچن اژدر' اوپر تلے کامیابیوں کی منازل طے کر رہی ہے" یہ سرخی ہے  روزنامہ اسٹار کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ ترکی کی دفاعی صنعت کی تیار کردہ فور بائے فور بکتر بند گاڑی اژدر یالچن برآمدات میں نئی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ اژدر یالچن نیٹو میں بھی اور  اقوام متحدہ میں بھی استعمال کی جانے والی واحد ترک گاڑی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کامیابی کے ساتھ عالمی مارکہ بن چکی ہے۔



متعللقہ خبریں