ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 09.03.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 09.03.2021

1597768
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 09.03.2021

*** روزنامہ صباح: "حالیہ دور میں ہمارے ملک میں غیر ملکی سرمائے کے داخلے میں اضافہ ہو رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 11 ویں باسفورس سربراہی اجلاس کے لئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ترکی، اقتصادی ترقی میں، چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ حالیہ دور میں ہمارے ملک میں غیر ملکی سرمائے کے داخلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے' پی کے کے' کی مذمت کی ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے عراق کے شمالی علاقے غارا میں شہید کئے جانے والے 13 ترک شہریوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیااور اس قتل عام کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی مذمت کی ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "اوپو کی تزلا فیکٹری ایک ہزار افراد کو روزگار فراہم کرے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ چین کے ڈیجیٹل ٹیلی فون مارکہ اوپو کی استنبول کے علاقے تُزلا میں زیرِ تعمیر فیکٹری  نے تجرباتی پیداوار دینا شروع کر دی ہے۔ وارانک نے کہا ہے کہ فیکٹری کے مکمل صلاحیت کے ساتھ پیداوار کا آغاز کرنے  سے ایک ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " صرف ترکی میں پیدا ہوتے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی میں مشروم کی انتہائی مقامی قسم کی دریافت ہوئی ہے۔ یہ مشروم صرف ضلع آرتوین کی تحصیل ہوپا میں پیدا ہوتے ہیں۔مشروم کی اس قسم کو،  اسپارتا عملی سائنسز یونیورسٹی کے اتابے ووکیشنل ہائی اسکول کے پروفیسر اعوزخان نے دریافت کیا ہے۔ صرف ترکی میں پیدا ہونے کی وجہ سے اس مشروم کو 'پلاٹوئس اناٹولیکس ' کے نام سے رجسٹر کیا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " روسی سیاح قیقووا میں موسم گرما کا لطف اٹھا رہے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ انطالیہ کی تحصیل دیمرے میں درجہ حرارت بڑھنے سے روسی سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مسحور کن خوبصورتی کے حامل علاقے دیمرے میں آنے والے روسی سیاحوں نے بحرِ اسود میں یاٹ ٹوئر لگائے اور  سمندر میں تیراکی کی۔ روسی سیاحوں نے علاقے کو حقیقی معنوں میں جنت قرار دیا اور کہا ہے کہ ہم دوبارہ یہاں آئیں گے۔



متعللقہ خبریں