ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 02.02.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 02.02.2021

1575836
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 02.02.2021

*** روز نامہ ینی شفق: "صدر رجب طیب ایردوان کا خودکار  برقی بس میں پہلا سفر" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترک انجینئروں کی تیار کردہ برقی بس میں تجرباتی سفر کے بعد سوشل میڈیا سے شئیر کردہ پیغام میں کہا ہے کہ " ترک انجینئروں کی تیار کردہ اور دنیا کی پہلی برقی  خود کار بس 'آطاق الیکٹرک 'میں بیٹھ کر ہم کابینہ اجلاس کی طرف جا رہے ہیں"۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی اپنی رپورٹیں خود تیار کرے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ آج تک یورپی یونین  اور امریکہ، ترکی اور دیگر ممالک کے بارےمیں رپورٹیں لکھتے رہے ہیں ۔ لیکن اب بحیثیت  جمہوریہ ترکی ہم بھی ہر سال  اس بارے میں رپورٹ تیار کریں گے کہ کس ملک میں اسلام دشمنی ، غیر ملکی دشمنی اور نسلیت پرستانہ کاروائیاں ہو رہی ہیں اور اس رپورٹ کو پوری دنیا میں شائع کریں گے۔اب ترکی بھی عالمی انسانیت کے لئے رپورٹیں لکھے گا"۔

 

*** روزنامہ صباح: " وزیر دفاع حلوصی آقار کی طرف سے 'ترکی۔روس مشترکہ مرکز' کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ 'ترکی۔روس مشترکہ مرکز' نے کام کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ مرکز پہاڑی قارا باغ میں فائر بندی  کے تحفظ کے لئے ڈیوٹی دے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری واحد امید اور آرزو یہ ہے کہ دیگر تمام کاروائیوں  کے ساتھ ساتھ یہ  مرکز   بھی   پائیدار فائر بندی کے حصول میں کردار ادا کرے اور علاقے میں امن  کا بول بالا ہو۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "سال 2020 میں ہماری پیٹرول کی پیداوار میں ڈیڑھ ملین بیرل کا اضافہ ہوا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ سال 2020 میں ہماری پیٹرول کی پیداوار ڈیڑھ ملین بیرل کے اضافے سے 22 ملین بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " ٹوئرازم میں شاندار پیش رفت، ترکی کی تاریخ میں  ایک مثال" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ انطالیہ سٹی کونسل  ٹوئرازم ورکنگ گروپ  کے سربراہ رجب یاوز نے کہا ہے کہ سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں ترکی میں سیاحوں کی آمد کی تعداد 2020 کے جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں کو پیچھے چھوڑ کر 22 لاکھ 87 ہزار سیاحوں کے ساتھ ریکارڈ سطح پر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں