ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 01.02.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1575002
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 01.02.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح: "ایف 16 کی اوور ہالنگ "

ترکی فضائیہ کے سب سے بڑے حملہ آور طیاروں کےگروپ  ایف 16  میں  بڑے پیمانے پر اوورہالنگ کا  سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔صدارتی دفاعی امور  کے صدر  اسماعیل  دیمر نے کہا ، "انجینئرنگ کے  شعبے میں ایف سولہ قسم کے طیاروں کی اوور ہالنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہر طیارے میں  بارہ سو سے پندرہ سو تک پرزہ جات تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ہمارا مقصد ایف 16 طیارے کی ساختی زندگی کو 8 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار گھنٹے کرنا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "امریکی فوج کے جریدئے میں  اتاترک  کو خراجِ تحسین"

امریکہ  ملٹری ریویو   نامی  جریدئے میں  جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک  اور ان کی فوجی قیادت کی تعریف کی گئی ہے ۔ میجر ایرک وینڈیٹی کے دستخط کے تحت شائع ہونے والے مضمون میں ،گیلی بولی  جنگ میں اتاترک کی قیادت کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔ مضمون میں تحریر کیا گیا ہے کہ  اتاترک نے  جنگ کے نازک موڑ پر بڑے اہم اور صحیح  فیصلے کیے۔

 

***روزنامہ حریت: "ترکی سیاحوں کو اعتماد فراہم کرتا ہے"

ورلڈ ٹورازم فورم انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری جنرل  طالب رفائی  نے کہا ہے کہ  ترکی نے  سیاحت  کے شعبے کے تحفظ کے لیے کوڈ- 19 کی وباء کے دوارن  جو اقدامات بھی اٹھائے ہیں وہ بڑے کاریگر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی  نے سیاحت کے شعبے میں ملکی  اور غیر ملکی سیاحوں کو  اعتماد فراہم کیا ہےاور  اس اعتماد کو جاری رکھنے کی صورت میں ، میں یقین  سے کہہ سکتا ہوں کہ  2021 کا سال 2020 سے بہتر  ثابت ہوگا۔

 

***روزنامہ خبر ترک: "ترکی کی آٹو مارکیٹ  25 یورپی ممالک  تک پھیل گئی "

ترکی سن 2020 کے اواخر تک  یورپی ممالک  میں  موٹر  کاروں کی فروخت  میں 6 ویں نمبر پر تھالیکن اب اس نے  یورپی تجارتی گاڑیوں کی فروخت کی درجہ بندی میں چوتھے  بڑے ملک  کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔سن   2020 میں یورپ میں کوئی بھی ملک اپنی فروخت میں اضافہ نہیں کرسکا ہے جبکہ صرف ترکی ہی نے  پچھلے سال کے مقابلے میں آٹو موبائل کی  فروخت میں اضافہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "کوویڈ ۔19 خشک میوہ  جات کی  راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکا "

ترکی نے  کوویڈ 19 وبا ء کے باوجود  گزشتہ سال کے مقابلے میں سن 2020 میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔انسان  جو  ڈرائی فروٹ کو  طویل عرصے  محفوظ رکھنے کی وجہ سے  اس کا ذخیرہ کرتے ہیں تاکہ بوقتِ ضرورت  اس سے توانائی  حاصل کی جاسکے ۔ ترکی نے ڈرائی فروٹ  میں  کشمش ، خشک خوبانی ، خشک انجیر اور پستہ بڑی مقدار میں برآمد کیا اور اس سے   1.4 ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں