ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.12.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.12.2020

1551131
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.12.2020

*** روزنامہ خبر ترک: "ایردوان کی طرف سے امریکہ اور یورپی یونین کے لئے پیغام"کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 2021 میں امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے صفحےکا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے، ترکی کو خود سے دور ہٹانے والے، اسٹریٹجک اندھے پن سے پرہیز کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ کے نئے صدر جو بائڈن بھی ترکی۔امریکہ تعلقات کو ضروری اہمیت دیں گے۔ ایردوان نے کہا ہے کہ آنے والا دور خارجہ پالیسی میں ترکی کے عروج کا دور ہو گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: اوورچ رئیس مشرقی بحیرہ روم کے پانیوں میں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ سسمک تحقیقی بحری جہاز اوورچ رئیس مشرقی بحیرہ روم میں اپنی کاروائیوں کو جاری رکھنے کے لئے انطالیہ کی بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔جہاز دیمرے فیلڈ  میں دو ڈائمنشن سسمک تحقیق کو مکمل کرنے کے بعد 30 نومبر کو انطالیہ بندرگاہ واپس لوٹ آیا تھا جہاں جہاز کی دیکھ بھال اور ایندھن کی بھرائی کا کام کیا گیا۔مشرقی بحیرہ روم میں 15 جون 2021 تک کے نیوٹیکس کے اعلان کے بعد اوورچ رئیس انطالیہ بندرگاہ سے روانہ ہو گیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ترکی کے سب سے بڑی جنگی بحری جہاز کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کا سب سے بڑا جنگی بحری  جہاز ٹی سی جی اناطولیہ آئندہ سال سمندر میں اتارا جائے گا۔  232 میٹر طویل اور 32 میٹر چوڑا 'ٹی سی جی اناطولیہ' مکمل ہونے پر جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں سمیت 30 عدد فضائی جہازوں کو اٹھانے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔یہ دیو ہیکل بحری جہاز ضرورت پڑنے پر ایک ہزار کے قریب افراد کو طبّی امداد فراہم کر سکے گا۔ علاوہ ازیں انسانی امداد کے آپریشنوں میں ہسپتال کے فرائض بھی ادا کر سکے گا۔

 

*** روزنامہ صباح:"مقامی لیتھئیم بیٹریاں آ رہی ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ ان گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والے عنصر لیتھئیم کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹیبلٹ، ٹیلیفونوں اور موبائل آلات میں زیرِ استعمال لیتھئیم مقامی گاڑی کی بیٹری میں بھی استعمال کی جائے گی۔ لیتھئیم کی پیداواری تنصیب ETI معدن کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت سے ہفتے کے دن کیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ وطن: " یورپی یونین کی طرف سے مہاجرین کے لئے ترکی کو 485 ملین یورو کی مالی معاونت" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی یونین کمیشن نے سال 2021 میں ترکی میں مقیم مہاجرین کے ساتھ تعاون کے منصوبوں کے لئے  485 ملین یورو کی مالی معاونت  فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یورپی یونین کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذکورہ فنڈ کے ساتھ ساتھ 1.8 ملین مہاجرین کی ضروریات  کو پورا کیا جائے گا اور 7 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی  تعاون فراہم کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں