ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 22.12.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 22.12.2020

1549763
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 22.12.2020

*** روزنامہ حریت: "غیر انسانی سلوک اب قتل میں تبدیل ہو رہا ہے"  کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ  بیان میں یونان کی طرف سے مہاجرین کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک اور تشدد کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوئے لُو نے یورپی یونین  کے کمشنر برائے امورِ داخلہ یلوا جوہانسن کے ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ویڈیو کے ساتھ سوئے لُو نے کہا ہے کہ "کیایونان سے،  فرونٹیکس کی طرف سے دیکھے ان دیکھے کئے گئے ان اقداماتِ  قتل  کا حساب نہیں پوچھا جائے گا"؟

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ٹی ایچ وائے کی پروازیں بند ہونے کے بعد چار ممالک کے لئے بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعدبرطانیہ، ڈنمارک، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ کے لئے  ٹرکش ائیر لائنز THY کی پروازیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔ٹرکش ائیر لائنز کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جن چار ممالک کےلئے پروازیں بند کی گئی ہیں ان کے مسافر ٹکٹ کے معاملے میں عجلت نہ کریں کسی بھی مسافر کی حق تلفی  نہیں کی جائے گی۔

 

*** روزنامہ صباح: "بحیرہ ایجئین سے تازہ سبزیوں اور پھلوں کی ایک بلین ڈالر مالیت کی ریکارڈ برآمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ بحیرہ ایجئین  تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمداتی یونین کے سربراہ خیرالدین اُچاک نے کہا ہے کہ رواں سال میں یکم جنوری سے لے کر اب تک کی برآمدات ایک بلین ڈالر مالیت کے ساتھ گذشتہ 54 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " دنیا میں پہلی دفعہ آسیلسان بنا رہی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ فوجی الیکٹرانک صنعت ASELSAN وائرس تشخیص سسٹم تیار کر رہی ہے۔  یہ اختراعی سسٹم کورونا وائرس کی تشخیص میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔آسیلسان کی انجینئر دیدم لالے اوزکان  نے موضوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے، صرف SARS Cov2  ہی نہیں ہسپتالوں میں مستقل استعمال کیا جا سکنے والا بنیادی آلہ تیار کیا ہے ۔

 

*** "خاندے ایرچل دنیا کی حسین ترین عورت"یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ خبر ترک نے اخبار لکھتا ہے کہ امریکی انٹرنیٹ سائٹ ٹاپ بیوٹی ورلڈ نے 2020 کے خوبصورت ترین چہروں والے 100 ناموں کا اعلان کیا ہے۔ انٹرنیٹ کی رائے شماری میں معروف اداکارہ خاندے ایرچل 'دنیا کی خوبصورت ترین عورت' منتخب ہوئی ہیں۔فہرست میں مزید 5 ترک خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے نسلیحان اتاگل 89 ویں، ایلچن سانگو 83 ویں، دیمت اوزدیمیر 75 ویں ، فخرئیے ایوچین 45 ویں اور طوبیٰ بیوک اُستن 29 ویں نمبر پر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں