ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 17.12.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 17.12.2020

1547156
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 17.12.2020

*** روزنامہ حریت: " صدر ایردوان کی طرف سے پابندیوں کے بارے میں امریکہ کے خلاف سخت ردعمل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل جاری کردہ بیان میں  امریکہ کی طرف سے ترکی پر لگائی گئی پابندیوں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ"امریکہ نے پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ میں نہایت واضح شکل میں کہہ رہا ہوں کہ 2017 سے لے کر اب تک CAATSA کے معاملے میں کسی بھی ملک پر یہ پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔ پہلی دفعہ بحیثیت ایک نیٹو رکن کے ہمارے ملک پر یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ کیسا اتحاد ہے اور یہ کیسے اتحادی ہیں"؟

 

*** روزنامہ خبر ترک: " ہم، عراق سے پی کے کے کی صفائی کے لئے تعاون کریں گے" کی سرخی سےلکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے کل عراق کے کے وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ پی کے کے سب سے پہلے تو خود کردوں کی دشمن ہے۔عراق سے اس دہشتگرد تنظیم کی مکمل صفائی کے لئے بحیثیت ترکی ہم ہر ممکنہ مدد کریں گے۔

 

*** روزنامہ صباح: " یوٹیوب کی طرف سے ترکی کے بارے میں فلیش فیصلہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یوٹیوب نے ترکی میں قانونی چارہ جوئی  نمائندے کی تعیناتی کے لئے کاروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یو ٹیوب کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ہمیشہ اپنی شفافیت، اظہارِ بیان کی آزادی اور  معلومات تک رسائی کے ساتھ وابستگی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان تمام ممالک کے مقامی قوانین اور نظم و ضبط کو  بھی پیش نظر رکھا ہے کہ جہاں کمپنی فعالیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: " ترکی کی طرف سے توازنوں کو بدل دینے والی کاروائی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ عسکری الیکٹرانک صنعت ASELSAN اور راکٹ  صنعت ROKETSAN کے تیار کردہ پہلا قومی و مقامی فضائی دفاعی سسٹم HİSAR-A+ کے ہینگر میں پہنچنے سے پہلے آخری منظوری تجربہ کیا گیا۔ دفاعی صنعت کے ڈائریکٹر دفتر کے ٹویٹر پیج سے جاری  کی گئی ویڈیو ٹویٹ میں سسٹم TUBİTAK SAGE کے تیار کردہ وار ہیڈ  کے ساتھ اور طویل مسافت کی فائرنگ میں ہائی اسپیڈ  طیارے کو  کامیابی سے نشانہ بناتا دکھائی دے رہا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" کووِڈ۔19 ویکسین کے موجد پروفیسر ڈاکٹر اوعور اور ڈاکٹر اوزلیم  کو "سال کی شخصیت" ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ روزنامہ فنانشیل ٹائمز نے کووِڈ۔19 ویکسین کے موجداور جرمن فارماسوٹیکل فرم بائیو این ٹیک کے بانیوں پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین اور اوزلیم تورے جی  کو سال کی شخصیات منتخب کیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ اس جوڑے نے ایک سال سے کم مدت میں کووِڈ۔19 ویکسین تیار کر کے غیر معمولی سائنسی و تجارتی کامیابی حاصل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں