ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.12.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1545124
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.12.2020

۔ آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ وطن: "ترکی بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے"

وزارت دفاع  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   ترکی  بین الاقوامی قوانین اور  ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ  ترک مسلح افواج مشرقی بحیرہ روم کے ایجیئن میں اپنے اور  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق ، مفادات کا تحفظ جاری رکھے ہوئےہے  اور بین الاقوامی ضمانتوں اور اتحاد معاہدوں کے مطابق  وہ جزیرے میں امن و سلامتی کا ضامن  ہے ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  : "قارا باغ کی تعمیر نو "

ترکی کی قومی اسمبلی  میں ترکی-آذربائیجان بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین شامل  آئیرم  نے کہا ہے کہ  قارا باغ  میں   30 سال کے قبضے کے دوران  بڑی تعداد میں عمارتوں، ، اسکولوں ، لائبریریوں ، مساجد  کو تباہ کردیا گیا ۔  اس تباہی کے بعد اب ترک فرمیں قارا باغ کی تعمیر نو میں اپنا کردار  ادا کریں گی اور  نئی بستیوں کی تعمیر  اور  بنیادی ڈھانچے کو قائم کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ترکی ہمیشہ آذربائیجان کے شانہ بشانہ   رہے گا"

آذربائیجان کی ڈیاس پورہ  کے نائب صدر  الشاد  علی ایف  نے کہا ہے کہ  آرمینیا کے ساتھ جنگ کے دوران ، ترکی کی ڈیاس پورہ کے ساتھ مل کر  دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف پروگراموں کا اہتمام  کیا اور ان تمام پروگرواموں نے ترکی نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا  ۔ انہوں نے کہا ، "ہم نے بہت اہم امور سر انجام دیے  اور جو کچھ کرسکتے تھے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر  ترکی اور بیرون ملک  ترک کمیونٹیز کا شکریہ ادا کیا۔

 

***روزنامہ خبر ترک : " ترکی  کی تیونس کو ڈران کی برآمدات"

ترک ایرو اسپیس انڈسٹری تو ساش  نے  تیونس کی فضائیہ کو تین عدد  آنکا  ڈران برآمد کیے ہیں    اور مستقبل قریب میں  ان تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انقرہ میں توساش کی تنصیبات میں  تیونس کے 52 پائلٹوں کو ضروری تربیت دی جائے گی۔

 

***روزنامہ صباح: "دبئی- استنبول کے درمیان  پروازیں 9 ماہ بعد دوبارہ شروع "

اطلاع کے مطابق نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے دبئی -  استنبول پروازیں 9 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوں گی ہیں ۔ دبئی میں فلائی  دبئی ہیڈکوارٹر کے اعلان کے مطابق  دبئی-استنبول صبیحہ  گیوکچن  ہوائی اڈے سے 17 دسمبر سے دوبارہ  پروازیں شروع ہوجائیں گی۔



متعللقہ خبریں