ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.11.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1527260
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 13.11.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "ایردوان  ، ترکی اب خلا ئی لیگ میں "

صدر  رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  ترکی اب  مقامی  اور قومی سیٹلائیٹ کے ساتھ خلائی  لیگ میں شامل ہوچکا ہے  اور  مکمل طور  قومی سطح پر تیار کردہ  سیٹلائٹ لانچ کرنے کے تمام ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے گئے ہیں  ۔ ان ٹیسٹوں کے ذریعے  چار بار خلا میں رسائی حاصل کی جاچکی ہےاوروہ   تمام  شعبوں  میں  نئی ​​کامیابیوں کی خوشخبری کے ساتھ قوم کے سامنے پیش ہوتے رہیں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "آذربائیجان کی فتح میں ترک ڈران (IHA) کا کردار"

امریکہ  میں آذربائیجان  کے سابق سفیر اور سابق نائب وزیر برائے امور خارجہ میتھیو برزا نے آرمینیا کے خلاف میدان جنگ میں آذربائیجان کی فوج کی عمدہ کارکردگی کو ترک ڈران IHA سے منسوب  کرتے ہوئے، اسے    حیرت انگیز طور پر موثر قرار دیتے ہوئے ناقابل یقین حد تک  کامیاب قرار دیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ترکی دنیا میں لاجسٹک سپر پاور ہوگا"

ترکی میں نقل و حمل اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل قارا اسماعیل  اولو  نے کہا ہے کہ  ترکی کے انفراسٹرکچر  اور  ریلوے  میں اعلیٰ برانڈ  کی ریلوئے لائن کو جلد متعارف کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو لاجسٹک کے شعبے میں سپر پاور بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہےاور اس سلسلے میں  کام جاری ہے اور آذربائیجان  میں ہونے والی نئی پیش رفت کے بعد ناہیچوان کی جانب بھی ریلوئے لائن  بچھانے  کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

 

***روزنامہ صباح: "ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے"

 

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے فرار جاری ہے۔ گذشتہ روز پی کے کے کے ایک اور دہشت گرد نے ترک حکام کے سامنے شرناک میں  ہتھیار ڈال دیئے۔ پی کے کے جو پہلے ہی اپنے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے  اس کے دہشت گردوں  میں سال کے آغاز سے لے کر اب تک  ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کی تعداد  197 ہوگئی ہے۔

 

***روزنامہ وطن: "مشہور کمپنی نے ترکی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے"

ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) ، اور بوئنگ نے ترکی میں تھرمو پلاسٹکس پارٹس  کی  تیاری کے سلسلے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ ترکی میں  قائم کردہ تنصیبات عالمی اور قومی معیار  کے  تھرمو  پلاسٹکس پارچہ جات  تیار کرے گی ۔



متعللقہ خبریں