ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔03.11.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔03.11.2020

1520935
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔03.11.2020

*** روزنامہ ینی شفق: "صدر ایردوان کی طرف سے زلزلہ زدہ بچی الف کے لئے پیغام" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ازمیر میں زلزلے سے 65 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ سلامت نکالی گئی 3 سالہ بچی الف  نے ملک بھر میں شہریوں کو خوشی و مسرت کے آنسووں میں ڈبو دیا۔ زلزلے میں ایک  علامت کی شکل اختیار کرنے  والی اس بچی کی ہسپتال میں اتاری گئی تصاویر کو صدر رجب طیب ایردوان نے بھی سوشل میڈیا پیج سے شئیر کیا اور کہا ہے کہ " تمہیں، ازل، عدیل، انجی اور دیگر بہت سے اولادیں ہمیں بخشنے پر  ہم اللہ  کے شکر گزار ہیں۔ اللہ تمہیں صحت دے میری بچی"۔

 

*** روزنامہ صباح: "فاتح دوبارہ فتوحات کے لئے عازم سفر ، ترک علی ۔1 کنوئیں پر پہنچ گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزارت توانائی و قدرتی وسائل کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق فاتح ڈرلنگ بحری جہاز ترک علی۔1 کنوئیں پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں بحری جہاز پہلے کنوئیں کی کھدائی شروع کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "فاتح نے ڈھونڈا اور پا لیا اب پہلے کنوئیں کو کھودے گا۔ ڈرلنگ مشین کا پہیہ ترکی علی۔1 میں گھومے گا"۔

 

*** روزنامہ وطن: " ہم اکانومی کے دوری سفر پر پُر اعتماد قدموں سے آگے بڑھ رہے ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ مزید پیداوار اور روزگار  اور مزید برآمدات کے ہدف کے ساتھ ہم اقتصادی چکر کے سفر پر پُر اعتماد قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ماہِ اکتوبر میں ہماری برآمدات5.6فیصد یعنی  گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 8.3فیصد   اضافے کے ساتھ 17.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار ملکی تاریخ میں ماہانہ برآمدات کے بلند ترین اعداد و شمار ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "ٹرکش کارگو کی شاندار کامیابی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز کا کامیاب فضائی کارگو مارکہ 'ٹرکش کارگو'   اس سال 36 ویں دفعہ منعقدہ ائیر کارگو نیوز ایوارڈ 2020 میں یورپ کا کامیاب ترین کارگو سروس مارکہ منتخب ہوا اور 'ائیرلائن۔ یورپ' ایوارڈ کا حقدار قرار پایا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " اکتوبر میں یوکرائن کا معجزہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ماہِ اکتوبر میں 7 لاکھ 90 سیاحوں اور گذشتہ 10 ماہ کے دوران 32 لاکھ 76 ہزار 627 سیاحوں نے ترکی کے سیاحتی ضلعے انطالیہ کی سیر کی۔ اس سال انطالیہ میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک میں 14 لاکھ 2 ہزار سیاحوں کے ساتھ روس پہلے نمبر پر رہا۔ تاہم ماہِ اکتوبر میں یوکرائن سےریکارڈ تعداد  میں سیاحوں نے انطالیہ کی سیر کی۔ یوکرائنی سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار رہی جو گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ تھی۔



متعللقہ خبریں