ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

30.10.20

1518774
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح: ’’صدر ایردوان: ہماری جدوجہدِ حریت کبھی بھی ختم نہیں ہوگی‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے کل انقرہ میں  جمہوریہ ترکی  کی 97 ویں سالگرہ کی مناسبت سے لگائی گئی قومی جدوجہد نمائش  کی افتتاحی تقریب  سے خطاب میں کہا ہے کہ ’’ہماری  قوم کی آزادی کی جدوجہد جاری و ساری رہے گی، ہم اپنے ملک کو  وضع کردہ اہداف کی جانب  لیجانے میں کوشاں رہیں گے۔ ‘‘

روزنامہ خبر ترک: ’’صدر پوتن کا قاراباغ اور ترکی   کے بارے میں بیان ‘‘

روسی صدر ولا دیمر پوتن ، مسئلہ قارا باغ کے حل سے متعلق  مذاکرات میں ترکی  سمیت متعدد ممالک کی شراکت لازمی ہے۔

روزنامہ حریت’’آلتون  کی جانب سے فرانس میں دہشت گرد حملے کی مذمت‘‘

مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے   کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ’’فرانسیسی شہر نیس میں  ہونے والے دہشت گرد حملے کی ہم بلا مشروط اور قطعی طور پر مذمت کرتے ہیں، اس قسم کی غیر شعورانہ  اور پر تشدد کاروائیوں کا دین اسلام و مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘

روزنامہ ینی شفق’’سلچوق بائراکتار کی جانب سے مقامی پروڈکشن جہاز کے انجن کا مژدہ‘‘

بائراکتار  فرم کے منیجر  سلچوق بائراکتار نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ توساش انجن انڈسڑی کی جانب سے تیار کردہ   قومی  انجن  کی ڈیزائنگ کی گئی ہے، انہوں نے اس انجن  کے آپریشن  سے متعلق مناظر بھی شیئر کیے ہیں۔

روزنامہ سٹار’’ صدارتی سمفونی آرکسٹرا  کی جانب سے ’’عظیم جمہوریت کانسرٹ‘‘

29 اکتوبر  یوم ِ جمہوریہ کی تقریبات کے دائرہ کار میں  وزارت  خبر رسانی ، ثقافت و سیاحت کے تعاون سے کل شام عظیم جمہوریت کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس  کانسرٹ کو صدارتی سمفونی آرکسٹرا   نے  انطالیہ کے  پتارا انٹیک شہر  کی مجلس عمارت میں سر انجام دیا۔

 



متعللقہ خبریں