ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 09.10.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1505922
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں  - 09.10.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی کی خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت "ایردوان کا "قارا باغ ' مسئلے کا حل قبضے کا خاتمہ ہے"

صدر رجب طیب ایردوان   نے ترکی - افریقہ اقتصادی فورم کے افتتاح کے موقع پر  موقع پر اپنی تقریر میں بالائی قاراباغ کے مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ  "ارمینیا کے غیر سنجیدہ سفارتی رویے کی وجہ سے تقریبا 30  سال  تک یہ مسئلہ   منجمد  رہا  لیکن اب اس مسئلے کو حل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے  اور  مسئلے کا وحد حل   قبضے کا خاتمہ ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : چاوش اولو  اور ان   کے یونانی ہم منصب  میں مطابقت !"

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے یونان کے وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیاس سے ملاقات کی۔ میولود  چاوش اولو   نے کہا کہ وہ اس میٹنگ کے بعدتحقیقاتی  مذاکرات کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

 

***روزنامہ  صباح:  "ترکی  کا   توانائی کی ترقی کی جانب ایک اور قدم "

توانائی اور قدرتی وسائل کے نائب وزیر ، آلپ ارسلان بائراکتار  نے کہا ، "ہم نے علی آغا  اور حطائے  کے درمیان علاقے (فلوٹنگ ایل این جی اسٹوریج اور گیسفیکیشن یونٹ) قائم کیا تھا۔  جبکہ تیسرے یونٹ کے  کام جاری ہے۔ امید ہے کہ اگلے سال اس کو ہمارے بنیادی ڈھانچے میں شامل کیا جائے گا۔"

 

***روزنامہ اسٹار "فنانشل ٹائمز: ترکی  ڈرون   کی تیاری میں ، امریکہ ، ، اسرائیل اور چین کے ہم پلہ  ملک ہے:

فنانشل ٹائمز اخبار نے ، ترکی کی جانب سے تیار کردہ  ڈرون  کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ    یہ امریکہ ،  اسرائیل اور چین کے لئے ایک حریف ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔اخابر کے مطابق ترکی میں  فروغ پانے والی ڈرون کی صنعت  کے نتیجے میں اب ترکی کا انحصار   مغربی ممالک پر ختم ہو جائے گا۔ اخبار کے مطابق ترکی نے  اپنے  قومی وقار کو بحال رکھنے کے لیے  دفاعی پیداوار کو گزشتہ بیس سالوں میں  بہت بہتر بنایا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق  "یہ صرف دنیا میں ایلاضی  میں تیار کیا جاتا ہے"

دنیا میں صرف  ترکی کے علاقے ایلاضی ہی   میں  تیار ہونے والا  چیری ماربل  بہت بڑی مقدار میں امریکہ سمیت دنیا کے 45 ممالک جس   جرمنی اور اٹلی بھی شامل ہیں کو  برآمد کیا جاتا ہے۔ فیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر ، صالح طوفان نے کہا ، "ہم دنیا کے مختلف ممالک کو جن مصنوعات کو بھیجتے ہیں وہ بہت سے اہم  منصوبوں میں استعمال ہورہے ہیں ان میں  سے  سب سے اہم صفا مروہ پہاڑیوں ، مسجد حرام ، شاہی محلات اور کعبہ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں