ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 08.10.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 08.10.2020

1505249
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 08.10.2020

*** روزنامہ صباح: "وزیر خزانہ کی قطر اور کویت سے ٹویٹ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نےصدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ قیادت دورہ قطر اور کویت کے دوران جاری کردہ ٹویٹر  پیغام میں کہا ہے کہ " صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت ہم  کویت اور قطرکے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ دورہ کویت میں ہم نے مرحوم امیر صباح الاحمد الجابر الصباح  کی تعزیت کی اور دورہ قطر میں ہم نے علاقائی تعاون کے معاملے میں  باہمی اتحاد و اخوّت کی تقویت کے حامل مذاکرات کئے ہیں"۔

 

*** روزنامہ وطن: " ترکی کی اقتصادیات اس مرحلے کو کم ترین نقصان سے مکمل کرنے والے ممالک میں سے ایک ہو گی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی وباء  کے دور کو بہترین حکمت عملی کے ساتھ گزارنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ وباء کے باوجود ہم نے اپنی سرمایہ کاریوں کو معطل نہیں کیا۔ہمارا پیداواری عمل سست ہونے کے باوجود رُکا نہیں۔ آہستہ آہستہ ہی کیوں نہ ہو ہم اپنے راستے پر آگے بڑھنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انشاء اللہ حالیہ دنوں میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ترکی کی اقتصادیات وباء کے دور کو کم ترین نقصان کےساتھ گزارنے والی اقتصادیات میں سے ایک ہو گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "یونانی انتظامیہ کی طرف سے ڈھکا چھُپا ماراش بیان: ہم رکاوٹ نہیں بن سکے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ شمالی قبرصی ترک انتظامیہ کے "بھوتوں کے شہر" کے نام سے بھی پہچانے جانے والے شہر ماراش  کے کھُلنے کی خبر کو یونانی ذرائع ابلاغ نے بھی  وسیع جگہ دی ہے۔یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس اناستاسیادس نے ماراش کے بند رہنے کے لئے بھاری ڈپلومیٹک کوششیں کی لیکن جرمن چانسلر مرکل، برطانیہ اور امریکہ کی کوششیں انقرہ کو اس فیصلے سے باز نہیں رکھ سکیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "روس سے ویزے سے متعلق فیصلہ، فہرست میں ترکی بھی شامل ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ روس،  ملک میں داخلے کے لئے الیکٹرانک ویزہ سسٹم کا آغاز کر رہا ہے۔ ترکی سمیت 52 ممالک کے شہری 2021 سے الیکٹرانک ویزے کے ساتھ روس میں داخل ہو سکیں گے۔

 

*** روزنامہ حریت: " دنیا کے سب سے زیادہ پُر آسائش اور رکھ رکھاو والے محلّوں کی فہرست جاری ہو گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ برطانوی سیاحتی جریدے ٹائم آوٹ  نے دنیا کے سب سے زیادہ پُر آسائش اور رکھ رکھاو والے علاقوں کی فہرست جاری کرد ی ہے۔ فہرست میں محلّوں کا ثقافتی رکھ رکھاو اور مضبوط ہمسائیگی تعلقات  کو ترجیح دی گئی۔ خوبصورت، سجے بنے اور رکھ رکھاو والے 40 محلّوں کی اس فہرست میں استنبول کا محلّہ' آرناوط کھوئے 'بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں