ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.10.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1501605
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.10.2020

آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی کی خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "ایردوان: پائدار  امن کی راہ، آرمینی باشندوں کے قبضہ سے آذربایجان کے ہر انچ علاقے سے انخلا ہی سے ممکن ہے "

صدر رجب طیب ایردوان نے نئے مقننہ سال  کے موقع پر اپنی تقریر میں آذربائیجان-آرمینیا تنازعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ " اس خطے میں پائیدار امن، صرف اور صرف   آرمینیوں کے زیر قبضہ آذربائیجان کے ہر ایک انچ علعلاقے کو  آزاد کروانے ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ   آرمینیا انتظامیہ ، ہر چتمام معاملات  کوا یک  طرف رکھتے ہوئے اور صرف  ترکی پر بہتان کے الزامات لگاتے ہوئے  حل نہیں ہوسکتے۔  اس    بدمعاش ریاست  (آرمینیا)  کی پشت پناہی کرنے  والوں اور انسانی  وجدان کی پرواہ نہ کرنے والوں  کو ہم متنبہ کرتے ہیں ہیں وہ آرمینیا  کی پشت پناہی کرنے سے گریز کریں۔

 

***روزنامہ   حریت:  "ترکی کی  قومی اسمبلی میں مدعو کی جانے والی وحد شخصیت"

ترکی  کی  قومی اسمبلی کے اسپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  نے  آذربائیجان  کے سفیر ہزار  ابراہیم  ،  مقننہ سال کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیے جانے والی واحدشخصیت  تھے۔  کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے دوسرے ممالک کے سفیروں کو نئے  مقننہ سال  کے آغاز کے موقع پر مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

 

***روزنامہ   وطن :  " اٹلی  کی جانب سے   ترکی کے لیے اعلامیہ :  ایک ناگزیر اتحادی ملک "

اٹلی کے وزیر خارجہ Luigi Di Maio  نے کہا ہے کہ   مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے استحکام کے لئے ترکی  ایک ناگزیر اتحادی ملک ہے  اور  نیٹو کے اراکین ممالک کو  اسے ایک اہم  ایکٹر ہی کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

 

***روزنامہ سٹار:  "وزیر دونمیز : سمندر ی حدود سے متعلق قانونی دور کا آغاز ہو رہا ہے "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فتح  دونمیز  نے  ڈرلنگ کرنے والے قانونی  بحری  جہاز کے بارے میں کہا ہے کہ  " ہمارے سمندروں میں  اب قانونی دور کا آغاز  ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی  ڈرلنگ بحری جہاز  10 اکتوبر کو حیدرپاشا  پورٹ سے روابنہ ہونے  اور  پر باسفورس  سے گزرنے  کے لیے  دس اکتوبر کو  تاش اوجو بندرگاہ پہنچنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔

 

***روزنامہ  صباح : "روسی کمپنی نے ماسکو سے استنبول کے لئے شیڈول پروازیں شروع کردیں "

روسی ایئر لائن کمپنی نورڈوائنڈ ایئرلائن نے ماسکو اور استنبول پروازیں شیڈول  کرلی ہیں۔ İGA کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیئے گئے بیان میںکہا گیا ہے کہ نورڈ وینڈ ہفتے کے روز  سے ہر روز "بوئنگ 737-800" قسم کے طیاروں  کے ذریعے  استنبول ہوائکے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔



متعللقہ خبریں