ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.10.2020

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.10.2020

1500802
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 01.10.2020

*** روزنامہ وطن : " صدر ایردوان کی طرف سے یورپی یونین سربراہان کے نام مراسلہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے یورپی یونین کے اداروں کے سربراہان اور رکن ممالک کے سربراہان کے نام ایک ایک مراسلہ بھیج کر مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں ترکی کے موقف اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز  سے آگاہ کیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت : "چاوش اولو نے کہا ہے کہ آذربائیجان  کی خواہش ہو تو ہم ضروری اقدامات کے لئے تیار ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کی زمین پر شروع کئے گئے حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ  اگر آذربائیجان اس مسئلے کو فیلڈ میں حل کرنا چاہتا ہے تو ہم آذربائیجان کا ساتھ دیں گے۔اگر آذربائیجان کی طلب ہوئی تو ہم ضروری کاروائی کریں گے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ آذربائیجان کی صلاحیت تسلی بخش ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " آرمینیا غلط دعوے کر رہا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ آرمینیا کی طرف سے ترک طیارے اور مسلح ڈرون طیاروں سے متعلق کئے گئے دعوے غلط ہیں۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوے ایسا تائثر پیش کر رہے ہیں کہ جیسے  آرمینیا کے مقابل ترکی ہے۔ یہ دعوے اپنے ساتھ تعاون میں اضافے کے لئے کئے گئے ایک سیاہ پروپیگنڈے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ایوی ایشن کے شعبے میں ترکی نے سرفہرست ممالک میں جگہ پالی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عادل کھارا سماعیل اولو نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کے شعبے میں ترکی سرفہرست ممالک میں شامل ہو گیا ہے ۔ 2003 میں ہمارے ائیر پورٹوں کی تعداد 26 تھی جو بڑھ کر  اس وقت 56 تک پہنچ گئی ہے۔ اندرون ملک پروازوں میں 2 مراکز سے 26 مقامات کے لئے پروازوں کو ہم نے  بڑھا کر 7 مراکز سے 56 مقامات اور 50 ممالک کے 60 مقامات کے لئے پروازوں کو بڑھا کر 127 ممالک  میں 329 مقامات تک کر دیا ہے۔ اس سرمایہ کاری سے سیکٹر کی آمدنی 2.2 بلین ڈالر سے بڑھ کر 27.2  بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "دینیزلی میں  9 ملین سالہ قدیم فوسل کی دریافت" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزارت ثقافت وسیاحت کی زیر قیادت کی جانے والی ارضی تحقیقات کے دوران ضلع دینیزلی کی تحصیلوں تاواس اور بے آچ میں 9 ملین سالہ قدیم ہاتھی اور مور خور کے فوسل ملے ہیں۔ ڈاکٹر پروفیسر احمد احسان آئی تیک نے جاری کردہ بیان  میں کہا ہے کہ اناطولیہ میں پہلی دفعہ کسی سونڈ والے ممالیہ کے فوسل کی دریافت ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں