ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ - 07.09.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1486195
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ - 07.09.2020

***روزنامہ صباح: "ایردوان اور سراج کے مابین لیبیا سے متعلق  اہممذاکرات"

صدر رجب طیب ایردوان نے  لیبیا کی مفاہمتی حکومت  کے وزیر اعظم فیض  السراج   کو شرفِ ملقات بخشا ہے۔ اس ملاقات میں  لیبیا میں ہونے والی پیشرفت ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران ، اقوام متحدہ کی جانب سے جائز حکومت  قرار دیے جانے  کے بعد  ترکی  نے کہا ہے کہ وہ  لیبیا  کی  جائز حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے۔

 

***روزنامہ وطن: "وزارتِ دفاع  کی طرف سے اروچ رئیس  سے متعلق   بیان: 'کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ "

وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقوں میں کام جاری رکھے ہوئے اروچ رئیس   ڈرلنگ  اور ریسرچ بحری جہاز اپنے  مشن کو  عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے  اور خطے میں کسی قسم کی لاقانونیت اور دھونس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

***روزنامہ اسٹار: "وزارتِ  خارجہ کی جانب سےکوسوو  کو  القدس سے متعلق  سخت ردِ عمل "

ترکی کی وزارت خارجہ نے القدس  میں  کوسوو کے سفارت خانہ کھولنے کے بارے میں اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار  کیا ہے۔  جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  اس طرح کے اقدام سے القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو نقصان پہنچے گا اور کوسوو کو  دیگر ممالک کی جانب سے تسلیم کرنے کا عمل رک جائے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "ترکی  بور سے لیتیم تیار کرے گا"

خلائی جہاز سے لے کر جوہری بجلی گھروں ،  سیل فون سے لیکر الیکٹرک کار بیٹریاں تک کئی شعبوں میں استعمال کی جانے والی دھات  لیتیم  کو یورپی یونین  نے اسٹریٹجک مصنوعات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔  ترکی جو کہ  لتیم کے ذخائر  سے محروم ہے  نے  بور  کی پیداوار  سے حاصل کردہ پانی سے  لیتیم تیار  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت :  " مروہ "آپ ہمارافخر ہیں"

بلکینٹ یونیورسٹی میں میوزک اور پرفارمنگ آرٹس کی فیکلٹی میں  اسکالر شپ حاصل کرنے والی  ترک طالبہ "مروہ  باش اولو  " فرانس میں  " فلوٹ" کے ڈیپارٹمنٹ میں چار سالہ کورس کو تین سال میں مکمل کرنے کے بعد  فرانس  میں  اسٹرازبرگ  ہائی میوزک اکیڈمی  میں مشہور فنکارہ ، سلویہ کیریڈو کی  ماسٹر کلاسز   کے شعبہ  فلوٹ   میں داخلہ لینے والی  تیسری طالبہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں