ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

25.08.20

1478822
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق ’’صدر ایردوان : یونان کے حربے شرارت کے مترادف ہیں‘‘

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  یونان کا ناوٹیکس اعلان  علاقے میں موجود تمام تر بحری جہازوں  کو  خطرے سے دو چار کرنے والی ایک شرارت ہے۔ اب کے بعد علاقے میں رونما ہو سکنے والے ہر منفی واقع کا موجب یونان  ہے اور واحدانہ طور پر نقصان  برداشت کرنے والا بھی یہی ملک ہو گا۔

روزنامہ صباح’’قدرتی گیس کے معاملے میں بحیرہ روم سے جلد  ہی خوشخبری ملے گی‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  نے اس امید کا اظہار کیا ہے  کہ  بحیرہ اسود   میں 320 ارب مکعب میٹر گیس کی دریافت کے بعد  بحیرہ روم  سے بھی خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اورچ رئیس ڈرلنگ بحری جہاز اور اس کی ہمراہی کرنے والے ترک بحری بیڑے اپنی سرگرمیوں سے ذرا بھر بھی پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے۔

روزنامہ وطن’’ ترکی کا یونان کو جواب! جنگی جہاز رخت سفر باندھ رہے ہیں‘‘

یونان  کی جانب سے اورچ رئیس بحری جہاز کے قدرتی وسائل کا کھوج لگانے والے  کھلے سمندر میں  جنگی مشقیں کرنے کے اعلان کے بعد  ترکی نے پہلے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر دفاع خلوصی آقار  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ِ یونان کا یہ فیصلہ کشیدگی  کو طول دے گا۔  ترکی کی مشرقی بحیرہ روم میں سرگرمیوں کے ایک حق بجانب فعل ہونے  کا بھی ذکر کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے بتایا کہ ’ہم نے اپنے فرائض کو  ابتک احسن طریقے سے ادا کیا ہے ، اب کے بعد بھی یہی عمل جاری رہے گا۔

روزنامہ سٹار’’ بحیرہ اسود میں کہیں زیادہ وسیع پیمانے کے قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں‘‘

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  ترکی کی بحیرہ اسود میں 320 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس کو دریافت کو ایک ابتدائی قدم کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہماری فنی ٹیموں کے مطابق علاقے میں اس سے بھی کہیں زیادہ  بڑی مقدار میں  ذخائر برآمد کرنے کا احتمال قوی ہے۔  دریافت  اور ڈرلنگ کا کام بیک وقت جاری رہے گا۔

روزنامہ خبر ترک ’’ماہ جولائی میں شعبہ سیاحت میں عظیم سطح کا  اضافہ‘‘

ترکی  کو ماہ جولائی میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد اس سے قبل کے ماہ کے مقابلے میں 4 فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے 9 لاکھ 33 ہزار تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہ جولائی میں  سب سے زیادہ استنبول کو  غیر ملکی سیاح آئے ہیں تو اس کے بعد انطالیہ اور ایدرنے کا نمبر آتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں