ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.08.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.08.20

1470884
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 11.08.20

*** روزنامہ حریت : "صدر ایردوان کی طرف سے مشرقی بحر روم اپیل" کی سرخی سے لکھتا  ہے کہ مشرقی بحر روم میں یونان اور مصر کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ قانونی اعتبار سے بے بنیاد ہے۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آئیے بحرِ روم کے تمام ممالک کی حیثیت سے ایک جگہ جمع ہو کر ہر ایک کے لئے قابل قبول  اور ہر ایک کے حق کا محافظ مشترکہ حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اس اپیل کو سُنی ان سُنی کرنے والی طاقتیں اپنی طاقت سے بڑی چھلانگیں لگا کر اپنے ہاتھوں اپنے مستقبل کو تاریک کر رہی ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح: " تناو میں اضافہ کرنے والا فریق یونان ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئےنے کہا ہے کہ بحرِ روم میں تناو میں اضافہ کرنے والا فریق ترکی نہیں یونان ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی کی مجال نہیں کہ صدیوں سے ترکی کے زیرِ حاکمیت بحرِ روم سے خود ترکی کو بے دخل کر سکے۔جو بحر روم کے واحد مالک بننا چاہتے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا کرنے پڑے گا۔

 

*** روزنامہ خبر ترک : " ترکی نے نئے نیو ٹیکس کا اعلان کر دیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی نے بحرِ روم میں نئے نیو ٹیکس کا اعلان کر دیا ہے۔ اوروچ رئیس، آتامان اور چنگیز خان بحری جہاز کے لئے اعلان کیا گیا یہ نیوٹیکس 23 اگست تک قابل عمل ہو گا۔ اس بحری رُوٹ کے ساتھ مذکورہ جہاز مشرقی بحرِ روم کے قبرص کے کھُلے پانیوں میں اس سے قبل اعلان کئے گئے علاقے میں سسمک کاروائیاں کریں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" ترکی نے علاقے میں من مانیوں کی اجازت نہیں دی، آرمینیا کے پلان خاک میں مِل گئے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی آذربائیجان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی بازگشت پوری دنیا میں سُنی گئی۔ ان مشقوں نے  ثابت کر دیا ہے کہ 1990 کی دہائی کے آغاز کی  طرح  کسی کو علاقے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور من مانیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مشقوں نے ثابت کر دیا ہے کہ  ممالک کی زمینی سالمیت سمیت بین الاقوامی قانونی بنیادوں کے حامل اصولوں کا دفاع ہی علاقے میں امن اور استحکام کی ضمانت ہو گا۔

 

*** روزنامہ وطن: مقامی کووِڈ۔19 ویکسین کی پیداوار ماہِ اکتوبر میں  شروع کی جائے گی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی پہلی ویکسین تیار ہے۔ ترکی میں کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری   کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ انقرہ طب فیکلٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خاقان آق بلُت نے کہا ہے کہ " 8 جولائی سے ویکسین کے جانوروں پر تجربات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں۔ ماہِ اکتوبر میں ہم پہلی ویکسین کی پیداوار شروع کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں