ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

17.07.20

1456810
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’وزیر دفاع  خلوصی آقار کا آرمینیا کے خلاف سخت ردِ عمل‘‘

وزیرِ دفاع  خلوصی آقار نے آرمینیا کے آذربائیجان پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ’’یہ ملک اپنی اس چال  کے بوجھ تلے دب جائیگا، اس کھیل میں اس کو منہ کی کھانی پڑے گی  اور اپنے کیے کی سزا بھگتنی  پڑے گی۔‘‘ وزیر آقار کا کہنا  ہے کہ ابتک کی طرح اب کے بعد بھی ترکی آذربائیجان کی مدد و تعاون  کو جاری رکھے گا۔

روزنامہ سٹار’’علی یف: پوری دنیا نے ترکی کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات کا ایک بار پھر مشاہدہ کیا ہے‘‘

صدرِ آذربائیجان الہام علی یف نے  آرمینیا کی آذربائیجان کے رہائشی علاقوں  پر   فائرنگ کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم نے ایک طاقتور فوج قائم کی ہے، پہاڑی قارا باغ کے معاملے میں ہم ایک قدم تک پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔ ‘‘ ترک  عوام اور صدر رجب طیب ایردوان کے تعاون کا شکریہ ادا کرنے والے علی یف  کا کہنا تھا کہ ترکی اور آذربائیجان نے   دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر دو  اصلی بھائی ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔

روزنامہ وطن’’برطانیہ سے اس سیزن کا سیاحوں کا پہلا قافلہ انطالیہ میں ‘‘

ترکی اور برطانیہ کے مابین پروازوں کی  بحالی کے  بعد شعبہ سیاحت میں گہما گہمی شروع ہو گئی ۔ کووڈ۔19 وبا  کے سلسلے میں  مثبت پیش رفت اور تمام تر احتیاطی تدابیر  کے حامل انطالیہ کو برطانوی سیاحوں کا پہلا قافلہ آیا ہے۔ آئندہ کے ایام میں اس ملک سے مزید سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

روزنامہ حریت ’’روسی  سیاحوں کا ترکی میں تانتا بندھ جائیگا‘‘

ترکی  کو سب سے زیادہ سیاح روانہ کرنے والے ممالک میں سرِفہرست روس   کے ساتھ فلائٹ آپریشن کی بحالی  کا مژدہ مواصلات و بنیادی ڈھانچے امور کے وزیر عادل قارا اسماعیل اولو  نے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس  پیش رفت کے  بعد  ترکی کی سیر و تفریح کو آنے والے روسی سیاحوں کی تعداد میں اہم سطح کا اضافہ ہو گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اس ملک سے 70 لاکھ سیاحوں نے ترکی کی سیر کی تھی اور  ان میں سے 60 لاکھ نے انطالیہ شہر کو ترجیح دی تھی۔

روزنامہ صباح’’ترک ہوائی فرم  سب سے زیادہ پروازیں چلانے والی  ہوائی فرموں میں وسرے نمبر  پر‘‘

کورونا وائرس کی بنا  پر بیرون ملک  فلائٹ آپریشن کو روکنے والی اور 11 جون سے  بیرونِ ملک پروازوں کو بحال کرنے والی ترک ہوائی فرم  25 جولائی بروز بدھ 568 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ  پروازیں چلانے والی دوسری فرم ثابت ہوئی ہے۔ استنبول  ہوائی اڈہ 421 پروازوں کی میزبانی کرتے ہوئے یورپ میں  اس تعداد کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر  ہے۔

 



متعللقہ خبریں