اخبارات کی جھلکیاں

17.06.20

1437645
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان  نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں مشرقی بحیرہ روم اور لیبیا کی صورت حال سمیت کورونا وائرس کے انسداد اور اس کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے لیبیا کے سیاسی حل کےلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو بہتر بنانے  پر بھی اتفاق رائے کیا ۔

 روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  وزیرخزانہ برات البائراک نے  کہا کہ    مفت علاج کی سہولت دینے میں ترکی کا شمار کم ممالک میں ہوتا ہے،انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ  مضبوط معاشی ڈھانچے کی بدولت ہم اپنی عوام کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

 روزنامہصباح  نے خبر دی ہے کہ   نائب وزیر صنعت و ٹیکنالوجی حسن بویوک دیدے نے کورونا کے خلاف دوا کی تیاری میں ہم نے روایتی طریقہ کار اور ایک منفرد ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور ہم اس وقت اینٹی کور  کے حامل پلازما کو مریضوں کے علاج میں  استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ماہرین اس وقت نانو ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات کی تیاری میں مصروف ہیں۔

روزنامہ مینی شفق کا لکھنا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے کووڈ 19 کے علاج  پر مبنی منصوبے کے تحت انقرہ یونیورسٹی  کی تجربہ گاہ کا دورہ کیا  اور کہا کہ  جانوروں پر دوا کا تجربہ کیا گیا ہے امید ہے کہ جلد ہی اسے وزارت صحت کے سپرد کیا جائے گا۔

 روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ کورونا کے باعث پروازوں کی معطلی کے بعد اب ترکی کی نجی فضائی کمپنی اونر ایئر نے 26 جون سے اندرون ملک اور 15 جولائی سے بیرون ملک پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں