ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

12.06.20

1434598
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح’’7 اضلاع میں ’اینٹی باڈی ٹیسٹ‘ شروع

وزیر صحت فخرالدین قوجہ کا کہنا ہے کہ ترکی بھر میں ایک لاکھ 53 ہزار کنبوں میں کیے جانے والے اینٹی باڈی تجزیات  کو 7 اضلاع میں شروع کر دیا گیا ہے۔ ہیلتھ ٹیموں نے دارالحکومت انقرہ میں ترکی محکمہ شماریات کے تعاون سے تعین کردہ گھروں  میں جاتے ہوئے ٹیسٹ سیمپلز لینے شروع کر دیے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق ’’وزیر البائراک سے تاناپ کو پیغام، ہمیں ایک بار پھر آپ پر فخر ہے‘‘

وزیر خزانہ و فنانس بیرات البائراک   کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے ترکی کو توانائی کا مرکز بنانے کے لیے بھر پور طریقے سے کام کیا ہے۔ اس شعبے میں اٹھائے گئے سٹرٹیجیک اقدامات  میں سے  ٹرانس اناطولین گیس پائپ لائن  کے ذریعے ترکی کو  6 ارب مکعب میڑ  گیس  کی ترسیل  ممکن بنے گی، جو کہ ہمارے لیے ایک باعثِ فخر پیش رفت ہے۔

روزنامہ حریت ’’ترکی، جی۔ 20  کے اندر پہلی سہہ ماہی میں ترقی کرنے والے 2 ممالک میں سے ایک ‘‘

اقتصادی تعاون و ترقی تنظیم او ای سی ڈی  نے اطلاع دی ہے کہ کووڈ۔19 وبا کے باوجود سال کی پہلی سہہ ماہی میں جی۔20 ممالک  میں سے محض ترکی اور بھارت  نے اپنی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ  کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  ترکی  نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ  اعتبار سے 4.4 فیصد  کی شرح نمو کے ساتھ  جی۔20 ممالک کے اندر سب سے بلند سطح پر معاشی ترقی کرنے والا ایک ملک ثابت ہوا ہے۔

روزنامہ وطن : 15 جون سے 9 ممالک کے 15 شہرو  ں  کے ساتھ ہوائی سفر وں کا آغاز ‘‘

وزیر مواصلات و انفرا سٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو  کا کہنا ہے کہ  عام وبا  کے باعث  دنیا بھر میں حفاظتی تدابیر کے  بعد اب معمول کی زندگی کو لوٹنے  کا عمل شروع ہونے کے ساتھ کل سے  ہالینڈ، جرمنی اور برطانیہ  جبکہ 15 جون سے مزید 9 ممالک کے 15 شہروں کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع کر دی  جائینگی۔

روزنامہ خبر ترک ’’ ’یونس ایمرے، رومی اور ابنِ سینا‘ امریکہ کے سفر کے دوران ماسک تیار کریں گے‘‘

کورونا وائرس وبا  سے  دنیا بھر میں ماسک کی مانگ میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ماہ جولائی میں استنبول سے امریکہ کے لیے رختِ سفر باندھنے والے یونس ایمرے، رومی اور  ابنِ سینا  نامی 3 ترک بحری جہازوں پر  دوران ِ سفر ماسک تیار کیے جائینگے۔ جن کو ان کی منازل ہونے والے ممالک کو برآمد کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں