ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.04.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1410410
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 04.04.2020

***روزنامہ حریت: "صدر ایردوان نے  ویڈیو جھلکیاں  شیئر کیں"

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے  استنبول میں  یشیل قوئے   اور سنجاک  تپے  میں زیر تعمیر کورونا وائرس کے ہسپتالوں  کی ویڈیو جھلکیاں  شئیر کی ہیں۔   صدر ایردوان نے  کہا کہ یشیل قئے اور سنجاک تپے ہسپتالوں میں 2 ہزار بیڈز کی مجموعی گنجائش کے حامل دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام جاری ہے اور یہ کہ انہوں نے کم سے کم وقت میں مکمل  کرتے ہوئے  مریضوں کے علاج کے لیے کھول دیا جائے گا۔

 

***روزنامہ صباح: "امداد کے بارے میں فخرالدین آلتوں کا بیان"

صدر کے  اطلاعاتی امور کے  ڈائریکٹر  فخر الدین آلتون نے کہا ہے کہ   ترکی اپنے  اتحادیوں، دوستوں، اور دنیا بھر کے محتاج ممالک کی امداد کو جاری رکھیں گے۔  انہوں نے کہا کہ  کل سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ  میں لکھا ہے کہ  یہ امداد  ترکی کی انسانی امداد میں کس قدر گہری  دلچسپی  لینے کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کوڈ - 19 کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں صومالیہ کو بھی طبی سامان بھیجا گیا ،  اس کھیپ میں مقامی طور پر تیار کردہ  وینٹی لیٹرز، طبی  سازو سامان  روانہ کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "وزارتِ قومی دفاع کی جانب سے  بہار امن آپریشن والے لے خطے میں بچوں کے لئے مدد"

وزارت قومی دفاع نے شام میں جاری بہار امن فوجی آپریشن  والے علاقے میں کفر نسیح پرائمری اسکول کے طلباء کے لئے اسکول بیگ ، اسٹیشنری اور لباس مہیا کیا۔ وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی جانے والی شیئرنگ میں کہا گیا ہے کہ مظلوموں کے لئے انسانی امداد کے ساتھ پوری دنیا کے لئے مثال قائم کرنے والا بہادر ترک  فوجی علاقے میں  بچوں میں   مسکراہٹ   بھی بکھیر رہا ہے۔

***روزنامہ ینی شفق : " طبی امداد حاصل کرنے پر امریکہ  کا ترکی سے اظہار تشکر"

امریکہ  کے وزیر خارجہ  مائیک Pompeo  نے ترکی کی جانب سے فراہم کردہ  طبی سامان پر  ترکی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے  اپنے  ٹویٹر  میں کہا کہ "ہم نیٹو کی کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں ترکی کی جانب سے فراہم کی جانے والے طبی امداد پر ترکی کے  شکر گزار ہیں۔ ترکی نے  دنیا بھر میں طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ترک کارگو  کی شرح نمو میں اضافہ "

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) فریٹ ٹن کلومیٹر (ایف ٹی کے) کے فروری 2020 کے نتائج کے مطابق ترک کارگو نے 16.6 فیصد کی شرح نمو حاصل کرلی ہے۔ کارگو کمپنی نے اس طرح سب سے اوپر 25 ہوائی کارگو کیریئر کے مابین سب سے زیادہ شرح نمو حاصل کی۔



متعللقہ خبریں