ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.04.2020

ترک ذرائع ابلاغ

1405950
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.04.2020

***روزنامہ حریت: "ترک شہری جس کا علاج سویڈن میں  نہیں کیا گیا، انقرہ میں زیر علاج"

سویڈن میں  کورونا  وائرس  کی (Kovid-19)  کےٹیسٹ پازیٹو آنے کے باوجود گھر بھضوا دیے جانے والے  چار بچوں کے 47 سالہ والد  کے صاحبزادیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیش کرنے کے بعد    کلانہیں ایک   ایمبولینس طیارے کے  ذریعے  ترکی لایا گیا۔ایمر اللہ گیلوشکین کو لے کر آنے والا ایمبولینس طیارہ دارالحکومت انقرہ تقریباً 13:40 پر لینڈ کیا۔ہوائی اڈے پر ہی  ایمر اللہ گیولیشکین  اور ان کے بچوں کا معائنہ  کرنے کے بعد  ایمبولینسوں کے ساتھ انقرہ سٹی اسپتال بھیج دیا گیا۔ 06:00صبح  چھ بجے شروع ہونے والا معائنہ  7 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہا۔

 

***روزنامہ  خبر ترک:  "ترکی کورونا وائرس کے خلاف اب بیرون ملک ترک باشندوں کے لیے بھی جنگ جاری رکھے گا"

کورونا وائرس وباءکے خلاف ترکی کی جانب سے اٹھائے جانے والے بڑے پیمانے پر اقدامات  کے نتیجے میں ترکی نے  غیر ممالک میں آاد اپنے باشندوں کی دیکھ بھال  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔خاص طور پر یورپ میں زیر  علاج  شہریوں کو بھی علاج کی غرض سے  ترکی لایا جا رہا ہے اور اس وقت تک  غیر ممالک سے ترکی  لائے گئے  شہریوں کی کل تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  "وزیر صحت  قوجہ:  مجھے اپنے ملک پر فخر ہے"

وزیر صحت فخرالدین قوجہ  نے  گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے  استنبول لے اوک  میدان، انقرہ ، قیصری، باشاق شہر سٹی ہسپتالوں  کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ، "حالیہ برسوں میں کسی بھی ملک نے صحت پر  اتنی زیادہ توجہ نہیں دی ہے۔ مجھے اپنے ملک پر فخر ہے۔"

 

***روزنامہ صباح: "ٹرکش  ایئر لائنز کا اہم اقدام"

ٹرکش  ایئر لائنز (THY)نے  کل پائلٹوں کے  عالمی دن کے موقع پر  مونٹی نیگرو کے پوڈگریسیا  شہر سے  153 ترک شہریوں کو ترکی پہنچایا ۔ اس دن کے موقع پر   طیارے کے عملے نے  کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے  اپنے ساتھیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

***روزنامہ سٹار: " وزارتِ قومی دفاع: بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں آپریشن کی تیاری کی ٹریننگ جاری "

وزارت قومی دفاع نے اعلان کیا کہ بحریہ کے کمانڈ آپریشنز کی تیاری کی تربیت 22-24 اپریل 2020 کے درمیان بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں کی گئی۔ تربیت میں 27 جنگی جہاز ، بحری گشت والے طیارے ، ہیلی کاپٹر  اور ڈراونز  نے حصہ لیا۔

 



متعللقہ خبریں