ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.04.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.04.20

1393064
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 07.04.20

*** روزنامہ خبر ترک: " اتاترک ائیر پورٹ اور سانجاق تیپے میں 2 وبائی ہسپتال" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی دفتر کابینہ اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وبائی امراض کے علاج کے لئے استنبول میں 2 ہسپتال تعمیر کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یشیل کھوئے اتا ترک ائیر پورٹ کی حدود میں موجودہ حالات میں پلان پروجیکٹ کاروائیاں جاری ہیں اسی طرح ہم سانجاق تیپے میں بھی ایک منزلہ ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔ یہ کام 45 دن میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد ان ہسپتالوں کو ہم مکمل طور پر عوام کی خدمت کے لئے کھول دیں گے۔

 

*** روزنامہ صباح: " صدر ایردوان کو مراسلہ بھیج کر وائرس کے خلاف مدد کی اپیل" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ سربیا کے بوسنیائی آبادی کی اکثریت والے علاقے سانجاق کی بوسنیا نیشنل کونسل نے کورونا وائرس وباء کے خلاف جدوجہد میں ترکی سے مدد طلب کی ہے۔دوسری طرف شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ نکولا دمتروف نے بھی وباء کے خلاف جدوجہد میں ترکی سے مدد طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: " چین کے بعد دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا پلازمہ علاج مالاتیا میں کیا جا رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کا پلازمہ طریقہ علاج چین کے بعد ترکی کی مالاتیا انونو یونورسٹی کے ترگت اوزال میڈیکل سینٹر میں شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ طریقہ علاج وائرس کے مقابل 80 فیصد کامیاب ثابت ہو رہا ہے اور صحت یاب ہونے والے مریضوں سے زیرِ علاج مریضوں کے لئے پلازمہ عطیہ کرنےکی اپیل کی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق :" فچ ریٹنگ کی طرف سے ترکی کے لئے خوشگوار خبر، بڑھوتی جاری رہے گی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی اقتصادیات بُری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس دوران بین الاقوامی اقتصادی درجہ بندی کے ادارے فِچ ریٹنگ نے ترکی کے بارے میں ایک خوشگوار بیان جاری کیا ہے۔ فِچ کے ڈائریکٹر ڈگلس وِنسلو نے کہا ہے کہ ترکی میں رواں سال کی تیسری تہائی میں اقتصادی بڑھوتی میں اضافہ ہوا ہے جس کے سال 2021 تک 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " امریکہ، اٹلی اور اسپین کی طرف سے ترکی کے پھلوں اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ ماہِ مارچ سے کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ، اسپین اور اٹلی دنیا کے ایجنڈے پر آئے ہوئے ہیں۔ اس عرصے میں تینوں ملکوں کی طرف سے ترکی کی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں