ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

20.03.20

1382058
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار ْ صدر ایردوان  کی جانب سے طبی عملے سے اظہارِ تشکرْ

صدر رجب طیب ایردوا ن نے ٹویٹر  کے ذریعے اپنے پیغام میں کورونا وبا سے نبردِ آزما طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف  پوری دلجمعی اور قربانیاں دیتے ہوئے جدوجہد کرنے والے  شعبہ طب کے تمام تر کارکنان کا میں دلی طور پر ممنون و مشکور ہوں۔

روزنامہ صباح   ْسبک رفتار کٹ  مارکیٹ میںْ

وزیر صحت فخرالدین کوجہ نے  ترک گرینڈ قومی اسمبلی سے خطاب میں بتایا ہے کہ ہم آج سے کووڈ۔19 کا بر وقت و سرعت سے  تعین کرنے والے  ڈائیگانسس کٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔ ہمارا ہدف یومیہ 10 تا 15 ہزار ٹیسٹ ہے۔

روزنامہ ینی شفق     یورپ کا ہیلتھ نظام مفلوج ہو گیا: یورپ نے انتہائی نگہداشت بیڈز کی فراہمی کا مطالبہ  کیا ہے

دنیا بھر میں تیزی سے گردش کرنے والا کورونا وائرس  مریضوں کی  ایمر جنسی طور پر دیکھ بھال کی ضرورت کی بنا پر ممالک کے نظام ِ صحت کو بھی بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ایمرجنسی  کیئر کی استعداد کے حوالے سے  فقدان کے شکار ممالک  نے اس کمی کو پورا کرنے کے زیر مقصد  اپنے امکانات میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔  اس شعبے سے منسلک نمائندوں کا کہنا ہے کہ ترکی میں تیار کردہ  انتہائی نگہداشت یونٹس کے لیے بستروں کی مانگ میں اٹلی  سمیت مختلف ممالک سے مانگ میں  اضافہ ہوا ہے۔

روزنامہ حریت ہنگری سے ترکی  کو پناہ گزینوں کے معاملے میں سمجھوتہ طے کرنے کی اپیل

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے  ہنگیرین وزیر ِ خارجہ و تجارت پیٹر سزی  جارتو سے ٹیلی فونک  ملاقات کی۔  ہنگیرین وزیر نے  اس  بات چیت کے بعد پریس کانفرس میں  بتایا ہے کہ پناہ گزینوں کے حوالے سے  یورپی یونین اور ترکی کے مابین کسی نئے معاہدے کا قیام لازم و ملزوم ہے۔

روزنامہ وطن  فٹ بال، والی بال اور ہینڈ بال لیگز  ملتوی

وزیر ِکھیل و نوجواں  مہمت محرم قصاب اولو نے بتایا کہ  ہینڈ بال، والی بال، باسکٹ بال اور فٹ بال لیگز کو کورونا وائرس  کے حوالے سے تدابیر کے دائرہ کار میں ملتوی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں