ترکی کے خبارات سے جھلکیاں 19.03.20

ترکی کے خبارات سے جھلکیاں 19.03.20

1381302
ترکی کے خبارات سے جھلکیاں 19.03.20

*** روزنامہ حریت: "ہم 2 ماہ کے مزاحمتی دورانیے کو بہترین شکل میں پورا کریں گے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ خاص طور پر حالیہ 17 سالوں میں ترکی نے بنیادی خدمات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جو  انقلابی تبدیلیاں کی ہیں ان کے طفیل ہم پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائر کے خلاف زیادہ تیار شکل میں جدوجہد کر رہے ہیں۔  مجھے پورا یقین ہے کہ اس پُر آزمائش دور سے ہم اور بھی زیادہ طاقتور ہو کر نکلیں گے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " یہ دور ترکی کے لئے منافع بخش رہے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے مقابل 100 بلین لیرا کے امدادی پیکیج کا اطلاق کریں گے۔ اس اقدام سے روزگار کی سطح مستحکم رہے گی۔ رئیل سیکٹر اور پیشہ ور طبقے کو سہارا ملے گا ۔ ضرورت پڑنے پر نئے امدادی پیکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انشاءاللہ اس مرحلے کو بہترین حکمت عملی سے پورا کریں گے اور اقتصادی حوالے سے اس دور سے فائدے کے ساتھ نکلنے والے ممالک میں شامل ہوں گے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " 26 ممالک کی طرف سے کورونا وائرس کے مقابل ترکی سے مدد کی اپیل" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ کوروناوائرس کے مقابل حفاظتی اقدامات کی وجہ سے ترکی دنیا سے تعریف  و تحسین وصول  کر رہا ہے اور متعدد ممالک نے ترکی سے مدد وتعاون کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس وقت تک بعض یورپی ممالک ، چین، ایران اور بلغاریہ سمیت 26 ممالک کی طرف سے طبّی آلات اور ماہرین کی مدد کی طلب موصول ہو چکی ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "عالمی ادارہ صحت کی طرف سے خوشگوار خبر" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اڈہینم گبرائسس  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین  کے ابتدائی ٹیسٹ شروع کر دئیے گئے ہیں۔ جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں  گبرائسس  نے کہا ہے کہ وائرس کی جنیاتی زنجیر کی دریافت  سے صرف 2 ماہ بعد ہم نے کووِڈ۔19 کے خلاف ویکسین کے ابتدائی تجربات شروع کر دئیے ہیں اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "دونوں ملکوں کے ساتھ سرحدی چوکیوں کو مسافروں کے داخلے و خروج کے لئے بند کر دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی نے ایدرنے اور کرک قلعے کے اضلاع سے یونان اور بلغاریہ کے ساتھ زمینی اور ریلوے سرحدی چوکیوں کو  داخلے اور خروج کے لئے بند کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں