ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.03.20

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.03.20

1375659
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 10.03.20

*** روزنامہ حریت: " اس المیے کے مقابل کوئی بھی ملک لاتعلق نہیں رہ سکتا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ  کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں درپیش انسانی المیے کے مقابل یورپ لا تعلق نہیں رہ سکے گا۔ اصل میں کسی بھی ملک کو شامی جھڑپوں اور انسانی المیے سے لا تعلق رہنے کی سہولت حاصل نہیں ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "رواں سال میں ہم افراط زر میں 8.5 فیصد کا ہدف حاصل کر لیں گے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے کہا ہے کہ ہم افراط زر میں کمی کے بارے میں پُر عزم ہیں ۔ رواں سال میں ہمارا ہدف 8.5 فیصد ہے  اور ہمارے اس ہدف کو با آسانی حاصل کرنے کے بارے میں  کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔

 

*** روزنامہ صباح:" آق کُویو  کا پہلا ری ایکٹر 2023  کو فرائض کا آغاز کر دے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ آق کُویُو ری ایکٹر  کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ ری ایکٹر انقرہ اور ازمیر  کی بجلی کی کُل ضرورت کے  برابر پیداوار دے گا۔ دونمیز نے کہا ہے کہ پاور پلانٹ کی تعمیر کا کام بلا تعطل جاری ہے ۔ آق کویو  کا پہلا ری ایکٹر 2023 میں کام کا آغاز کر دے گا۔

 

***روزنامہ وطن : " ابھی تک ترکی میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت تک ترکی میں کورونا  وائرس کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی نے بروقت تمام تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمارے تمام ادارے  اور وزارت صحت تمام ضروری کاروائیوں کو دوسرے ممالک  سے کہیں زیادہ مقدار میں کر رہی ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار نے: " نیٹو مشقوں میں ترکی  کی غیر معمولی کامیابی" کی سرخی کے ساتھ وزارت دفاع  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کو شائع کیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ نیٹو کی ڈائنامک مانٹا سب میرین  ڈیفنس  وار  مشقوں میں ترکی کے بحری پولیس طیارے نے غیر معمولی کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ طیارے نے دشمن کے علاقے میں 15 پروازیں کیں۔ مشقوں میں شامل 4 اتحادی آبدوزوں کی نشاندہی کی اور امریکہ، کینیڈا، فرانس اور جرمنی کے طیاروں کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔



متعللقہ خبریں